Do Boondain Saawan Ki : Book Review

دو بوندیں ساون کی [Do Boondain Saawan Ki] by Jeffrey Archer

My rating: 5 of 5 stars

میں نے اس کتاب کا انتخاب صرف علیم الحق حقی کا نام دیکھ کر کیا۔ اُردو میں ڈھالنے کے لیے انگریزی فکشن کے انتخاب اور پھر اُس کے اُردو ترجمے کی بات ہو تو علیم الحق حقی کے نام پر اب میں آنکھ بند کرکے بھروسا کرتا ہوں۔ یہ کتاب پڑھنے کے بعد ایک بار پھر مجھے خوشی ہوئی کہ میرا انتخاب درست ثابت ہوا۔
’’دو بوندیں ساون کی‘‘ انگریزی مصنف جیفری آرچر کی کہانی ’’کین اینڈ ایبل‘‘ کا ترجمہ ہے۔ یہ کہانی دو ایسے انسانوں کی ہے جو ایک ہی دن دنیا کے دو مختلف مقامات پر پیدا ہوئے۔ ایک کامیاب بینکار کے گھر جس کے ہاں دولت کی کوئی کمی نہ تھی اور ایک لاوارث کی حیثیت سے۔ پھر دنیا کے حالات و واقعات نے ایسا رنگ بدلا کہ وہ دونوں مقابلے پر آگئے اور مقابلہ بھی برابر کا۔ یہ مقابلہ جنگ کی صورت اختیار کرگیا۔ اصولوں کی جنگ، انا کی جنگ، عزت و وقار کی جنگ۔ دونوں کے مزاج کے ضدی پن نے انھیں زندگی کے آخری لمحات تک چین نہ لینے دیا۔
ایک کہانی کی حیثیت سے اس میں کیا کچھ موجود نہیں ہے۔ اس میں سسپنس ہے، ڈراما ہے، جذبات ہیں، یہاں تک کہ اپنے وقت کی تاریخ ہے۔ بینکنگ کیسے عروج پانے لگی، وال اسٹریٹ پر کیا کچھ ہوتا رہا، پہلی جنگِ عظیم میں کیا صورتِ حال پیش آئی، سیاست کے میدان میں کیا ہنگامہ خیزیاں برپا ہوئیں، مصنف نے ایک کہانی میں سب کچھ بخوبی سمودیا ہے۔ لاجواب کہانی اور عمدہ ترجمہ۔



View all my reviews

Comments