Peace Activist Died in a Drone Attack

پرسوں پاکستانی علاقے میں ایک دہشت گرد ڈرون حملے میں امن کے عظیم داعی حکیم اللہ محسود شہید ہوگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم بین المذاہب ہم آہنگی اور امنِ عالم کے عظیم داعی تھے۔ امن کے لیے آپ کی کوششوں کی وجہ سے اقوامِ متحدہ طالبان کی جانب سے آپ کو ’امن کی فاختہ‘ کا خطاب دیا گیا تھا اور آپ نوبل امن انعام از طالبان کے لیے بھی نامزد تھے۔ آپ نے پاکستان میں امن قائم کرنے کے لیے سماجی بنیادوں پر کام کیا اور ایک فوج بنائی جس نے پاکستان کے دہشت گرد عوام کو چن چن کر ہلاک کیا جن میں سے اکثر مسجد میں نماز پڑھنے کے دوران دہشت گردی کی سازش کر رہے تھے۔ آپ کی شہادت ملک و قوم کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے۔ آپ کا خلا یقیناً بہت بڑا ہے لیکن فکر ناٹ، پائپ لائن میں اور بہت۔۔۔۔ اگلا لیڈر آوے ہی آوے۔۔۔ باقی ماندہ عوام بھی بہت جلد جاوے ہی جاوے!

Comments

  1. ہاہاہاہا
    تیاری کرلیں آپکی خاطر مدارت کو لوگ آتے ہی ہوں گے
    :)

    ReplyDelete

Post a Comment