لوڈشیڈنگ کا حل؟

ہم میں اور ترقی یافتہ اقوام میں ایک بہت بڑا فرق ہے۔ اُن پر جب کوئی مصیبت آتی ہے یا اُنھیں کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو وہ اُس کا حل نکالتے ہیں اور حل موجود نہ ہو تو ایجاد کرتے ہیں، جب کہ ہم صرف لعن طعن کرکے اور جل کڑھ کر خاموش ہوجاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے مسائل حل ہوجاتے ہیں اور ہمارے مسائل دیو کی صورت اختیار کرلیتے ہیں۔
گزشتہ دنوں ایک خبر سامنے آئی کہ موبائل چارجنگ جلدی ختم ہوجانے سے تنگ آکر امریکا میں مقیم ایک ہندوستانی طالبہ نے 20 سے 30 سیکنڈ میں موبائل چارج کرنے والا آلہ بنالیا ہے۔ تبھی سے میں سوچ رہا ہوں کہ لوڈشیڈنگ کا عذاب بھی کسی ترقی یافتہ ملک پر مسلط ہوجائے تاکہ اس کا بھی کوئی حل نکل آئے۔

Comments