'Shayad' or 'Shahid'

سالِ رواں، جنوری کے اوائل میں معروف گلوکار عدنان سمیع کا نیا البم "پریس پلے" (Press Play) جاری ہوا جس کے ایک گیت "رویا" کی آڈیو سب سے پہلے جاری کی گئی۔ مجھے حیرت ہوئی کہ عدنان جیسا گلوکار جو ایک عرصے تک پاکستان میں رہا ہے، اس کے اردو تلفظ کا اتنا برا حال ہے۔ دیگر دو تین غلطیوں کے علاوہ ایک بڑی غلطی ملاحظہ ہو۔ جملہ تھا:
شاید میں نے زندگی میں کچھ اچھا کیا
لیکن بھلا ہو گیت کار اور گلوکار کا کہ لفظ "شاید" کو "شاہد" کہ کر ادا کیا؛ یعنی "شاہد میں نے زندگی میں کچھ اچھا کیا"۔ بھئی، اردو کی غلطیاں پکڑنے کی عادت مجھے ابو سے ملی ہے۔ میں نے موصوف کے فیس بک فین پیج پر تبصرہ کردیا کہ گیت اچھا ہے تاہم شاعری میں کچھ غلطیاں ہیں۔ تھوڑی دیر بعد میں نے دیکھا تو میرا تبصرہ غایب۔ میں نے سوچا کہ شاید نیٹ کے مسئلے کی وجہ سے پوسٹ ہی نہیں ہوا ہو، اس لیے میں نے اپنا تبصرہ دوبارہ کردیا۔ اب چند دن بعد دیکھتا ہوں تو نہ صرف یہ کہ میرا تبصرہ دوبارہ حذف کردیا گیا؛ بل کہ، مجھے فین پیج پر بلاک بھی کردیا گیا تاکہ اب میں کوئی تبصرہ ہی نہ کرسکوں۔ ہاہاہا :)
واہ رے اردو دانوں کی اردو اور واہ رے ہماری قوتِ برداشت :)

Comments

  1. اب آپکی غلطی کی نشاندہی کرنے پر گانا تو دوبارہ ریکارڈ نہیں ہو سکتا تھا البتہ آپکو بلاک کرنا آسان کام تھا :)
    امید ہے آئیندہ پروف ریڈینگ سے پرھیز کریں گے
    :)

    ReplyDelete
  2. بای دا واے

    آپ کے لکھے ہوے جملے میں

    "گیت اچھا ہے تاکہ شاعری میں کچھ غلطیاں ہیں۔"


    تاکہ کا لفظ صحیح استعمال ہوا ہے؟

    جسٹ کڈنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نیور ماینڈ پلیز

    ReplyDelete
    Replies
    1. ہاہاہا۔۔۔ توجہ دلانے کا شکریہ۔ بے دھیانی میں ’’تاہم’’ کو ’’تاکہ‘‘ لکھ گیا۔

      Delete
  3. یار میرے تلفظ کی غلطیاں بھی ٹھیک کروا دے ناں!!
    املا میں "ں" والی ویسے ٹھیک نہیں ہو پا رہی

    ReplyDelete
    Replies
    1. ہاہا۔۔۔ یہ غلطی تو خود ہی ٹھیک کی جاسکتی ہے۔

      Delete

Post a Comment