غریب الوطن

وہ ہمارے دفتر کا چوکیدار ہے۔ مانسہرہ سے بھی دور کسی گاؤں سے تعلق ہے۔ مہینے گزرے کہ اپنے علاقے نہیں گیا۔ یہیں اکیلا رہتا ہے۔ پچھلے دنوں چائے کے برتن دھوتے ہوئے کہنے لگا، ایک وقت تھا جب ہم کہتے تھے کہ چائے جلدی دو، ہمیں کالی چائے نہیں چاہیے؛ اور اب خود چائے بناتے ہیں۔ کہتا ہے، ایک بار گھر پر کوئی کپڑا دھونے لگا تو گھر والوں نے ڈانٹا، منع کیا؛ تو میں نے اُن سے کہا کہ یہ تو چھوٹی سی چیز ہے، کراچی میں رہتے ہیں تو سب کام خود ہی اپنے ہاتھوں سے کرتے ہیں۔
کچھ دن پہلے دفتر میں کسی سے منہ ماری ہوگئی۔ میں نے اُسے چپکے چپکے اپنے آنسو صاف کرتے دیکھا۔ ایک عجیب سا احساس ہوا۔ اپنے گھر اور گھر والوں سے دور رہ کر بندہ کتنا کم زور ہوجاتا ہے۔ غریب الوطن صرف وطن سے غریب نہیں ہوتا، ہر چیز سے غریب ہوجاتا ہے۔ 

Comments

  1. آہ غربت اور ہائے غریب الوطنی
    ہم غریب الوطن لوگوں سے بڑھ کر کون جانے گا یہ دُکھ

    ReplyDelete
  2. اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے کہ اُس نے مجھے آزاد آدمی کی زندگی عطا کی ۔ نوکر کو انسان سمجھنے والے لوگ بہت کم ہیں ۔ جس نوکر کو غلام یا اپنا قیدی سمجھا جاتا ہے اُس کی زندگی کیا ہے ؟
    پنجرے کے پنچھی رے
    تیرا درد نہ جانے کوئے
    باہر سے خاموش رہے تو
    بھیتر بھیتر روئے
    تیرا درد نہ جانے کوئے

    ReplyDelete
  3. عمار بھئی خدا کی قسم پڑھ کر انکھیں نم ہوگئیں۔

    ReplyDelete
  4. عمار بھئی خدا کی قسم!!! آپ کی تحریر پڑھ کر انکھیں نم ہوگئیں۔
    منگو۔

    ReplyDelete

Post a Comment