پاکستان اور بھارت کے سماجی و معاشرتی مسائل میں کافی حد تک مطابقت پائی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے پس منظر میں وہاں تخلیق کیے جانے والے کچھ گیت یہاں پاکستان کی صورتِ حال کے بھی عکاس ہوتے ہیں۔ ایسا ہی ایک گیت بھارتی اداکار رنبیر کپور کی آنے والے دنوں میں ریلیز ہونے والی فلم ’’راک اسٹار‘‘ میں شامل ہے جو کرپشن کے خلاف آواز بلند کرتا ہے۔ اے آر رحمان نے بہت خوب صورتی سے اس کی موسیقی ترتیب دی ہے اور ارشاد کامل نے بول بھی بہت عمدہ لکھے ہیں، خاص کر کچھ جملے تو مجھے بہت پسند آئے جنھیں میں ذیل میں مختلف رنگ سے واضح کررہا ہوں۔
گیت: ساڈا حق
فلم: راک اسٹار
سال: 2011
گلوکار: موہت چوہان
موسیقار: اے آر رحمٰن (اللہ رکھا رحمان)
گیت کار: ارشاد کامل
ہدایت کار: امتیاز علی
اداکار: رنبیر کپور
میوزک لیبل: ٹی سیریز
فلم: راک اسٹار
سال: 2011
گلوکار: موہت چوہان
موسیقار: اے آر رحمٰن (اللہ رکھا رحمان)
گیت کار: ارشاد کامل
ہدایت کار: امتیاز علی
اداکار: رنبیر کپور
میوزک لیبل: ٹی سیریز
ویڈیو ابھی مکمل گیت کی ریلیز نہیں ہوئی ہے اس لیے آڈیو سننے کو ترجیح دیں۔
Mohit Chauhan (Ft. Orianthi & - 13. Sadda Haq - [MusicJagat.Co .mp3 | ||
![]() | Found at bee mp3 search engine | ![]() |
تم لوگوں کی اس دنیا میں ہر قدم پر انسان غلط
میں صحیح سمجھ کر جو بھی کروں، تم کہتے ہو غلط
میں غلط ہوں تو پھر کون صحیح (پھر کون صحیح، پھر کون صحیح)
مرضی سے جینے کی بھی نہیں
کیا تم سب کو مرضی ہی دوں
مطلب کہ تم سب کا مجھ پہ مجھ سے بھی زیادہ حق ہے
ساڈا حق اتھے رکھساڈا حق اتھے رکھ (8)
نانا۔۔۔ نانا۔۔۔ نانا۔۔۔ نانا۔۔۔
ساڈا حق اتھے رکھ (4)
ان غداروں میں یا اتھاروں میں تم میرے جینے کی عادت کا کیوں گھوٹ رہے دم
بے سلیقہ میں، اُس گلی کا میں، نہ جس میں حیا نہ جس میں شرم
من بولے کہ رسمیں جینے کا ہرجانہ
دنیا دشمن، سب بے گانہ، انھیں آگ لگانا
من بولے، من بولے من سے جینا یا مرجانا ہے
ساڈا حق اتھے رکھ (8)
نانا۔۔۔ نانا۔۔۔ نانا۔۔۔ نانا۔۔۔
او ایکو فرینڈلی (Eco Friendly)
نیچر (nature) کے رکشک
میں بھی ہوں نیچر (nature)
رواجوں سے، سماجوں سے کیوںتُو کاٹے مجھے، کیوں بانٹے مجھے اس طرح
کیوں سچ کا سبق سکھائے، جب سچ سن بھی نہ پائے
سچ کوئی بولے تو تُو نیم قانون بتائے
تیرا ڈر، تیرا پیار، تیری واہ، تو ہی رکھ۔۔۔ رکھ ساڈا حق
ساڈا حق اتھے رکھ
ساڈا حق اتھے رکھ
ساڈا حق اتھے رکھ
بڑی خوشی کی بات ہے کہ آپ فحش کلامی پسند نہیں کرتے
ReplyDeleteسابقہ پوسٹ میں آپ نے گالیوں کے موضوع پر جو کچھ تحریر کیا اس کے بعد جو اچھا تاثر بنا تھا وہ اس پوسٹ نے زائل کر دیا
اگر فحش کلامی ذاتی طور پر پسند نہیں تو آپ کسی ثواب کے حقدار نہیں
اگر اسے اللہ کی نافرمانی سمجھ کر ترک کرتے ہیں تو بھائی موسیقی سننا بھی تو نافرمانیوں میں شامل ہے
اللہ سے دعا ہے کہ آپ کو اور مجھے یہ توفیق دے کہ ہم اپنے آپ کو اس کی ناراضگی سے بچائیں
والسلام