دوسرے کئی لوگوں کی طرح مجھے بھی یہ عادت ہے کہ جب میں کمپیوٹر پر کوئی ایسا کام کررہا ہوں جس میں مجھے سوچنے کی ضرورت نہ ہو جیسے لکھنا پڑھنا، تو میں ساتھ ہی موسیقی سے لطف اندوز ہوتا رہتا ہوں۔ کبھی ٹائپنگ کا کوئی کام جلدی نمٹانا ہو تو تیز دھن والے گیت سنتا ہوں، اس سے لکھنے کی رفتار بھی کچھ تیز ہوجاتی ہے۔ پچھلے دنوں UrduLyrics.Net کا آغاز کیا تو اچھی، بری ہر قسم کی موسیقی سننے کو ملی۔ ایسے گیت بھی سنے کہ انہیں لکھنے کے بعد دوبارہ ان کی طرف رخ نہیں کیا۔
حال ہی میں شاہد کپور اور کرینہ کپور کی مووی ’’ملیں گے ملیں گے‘‘ کا میوزک البم ریلیز ہوا۔ اس کے گیت سنے تو میں نے نوٹ کیا کہ گذشتہ کچھ عرصے سے ہندی فلموں کا میوزک ایک الگ ہی رنگ اختیار کرتا جارہا تھا جس کی مثال ہاؤس فل اور I Hate Luv Storys کے گیت ہیں، جو سننے میں برے نہیں ہیں بلکہ کافی اچھے ہیں لیکن وہ ہندی فلموں کی موسیقی کے روایتی طرز سے خاصے ہٹ کر ہیں۔ اس کے مقابلے میں جب میں نے ’’ملیں گے ملیں گے‘‘ کی موسیقی سنی تو بہت زبردست لگی کہ اس کے موسیقار ہمیش رمیشیا نے وہی روایتی طرز کو اپنایا ہے۔ ہمیش کے گائے ہوئے گنتی کے چند گانوں کے سوا مجھے کچھ خاص پسند نہیں آتے لیکن موسیقی میں تو اس نے کمال ہی کردیا ہے۔ پھر مجھے یہ جان کر بھی حیرت ہوئی کہ سلمان خان کی مشہورِ زمانہ مووی ’’تیرے نام‘‘ کی موسیقی بھی ہمیش ہی نے دی تھی۔ بندہ تو ٹیلنٹڈ ہے۔
یہ گیت خاص کر سننے کے لائق ہیں:
ملیں گے ملیں گے (شاعری)
ہرے کانچ کی چوڑیاں (شاعری)
عشق کی گلی (شاعری)
یہ گیت راحت فتح علی خان نے گایا ہے اور اندازِ گائیکی راحت کے تمام گانوں سے منفرد ہے۔
حال ہی میں شاہد کپور اور کرینہ کپور کی مووی ’’ملیں گے ملیں گے‘‘ کا میوزک البم ریلیز ہوا۔ اس کے گیت سنے تو میں نے نوٹ کیا کہ گذشتہ کچھ عرصے سے ہندی فلموں کا میوزک ایک الگ ہی رنگ اختیار کرتا جارہا تھا جس کی مثال ہاؤس فل اور I Hate Luv Storys کے گیت ہیں، جو سننے میں برے نہیں ہیں بلکہ کافی اچھے ہیں لیکن وہ ہندی فلموں کی موسیقی کے روایتی طرز سے خاصے ہٹ کر ہیں۔ اس کے مقابلے میں جب میں نے ’’ملیں گے ملیں گے‘‘ کی موسیقی سنی تو بہت زبردست لگی کہ اس کے موسیقار ہمیش رمیشیا نے وہی روایتی طرز کو اپنایا ہے۔ ہمیش کے گائے ہوئے گنتی کے چند گانوں کے سوا مجھے کچھ خاص پسند نہیں آتے لیکن موسیقی میں تو اس نے کمال ہی کردیا ہے۔ پھر مجھے یہ جان کر بھی حیرت ہوئی کہ سلمان خان کی مشہورِ زمانہ مووی ’’تیرے نام‘‘ کی موسیقی بھی ہمیش ہی نے دی تھی۔ بندہ تو ٹیلنٹڈ ہے۔
یہ گیت خاص کر سننے کے لائق ہیں:
Himesh Reshammiya & Shreya Gho - Milenge Milenge .mp3 | ||
![]() | Found at bee mp3 search engine | ![]() |
ملیں گے ملیں گے (شاعری)
Himesh Reshammiya-(SongsBlasts - Hare Kanch Ki Chuddiyan-(Songs .mp3 | ||
![]() | Found at bee mp3 search engine | ![]() |
ہرے کانچ کی چوڑیاں (شاعری)
Rahat Fateh Ali Khan & Jayesh - Ishq Ki Gali .mp3 | ||
![]() | Found at bee mp3 search engine | ![]() |
عشق کی گلی (شاعری)
یہ گیت راحت فتح علی خان نے گایا ہے اور اندازِ گائیکی راحت کے تمام گانوں سے منفرد ہے۔
عمار بھائی ہمیں آپ سے شکایت سی ہے. ایسی اپڈیٹس جو بہت ہی کم وقفے میں ڈھیر ساری ہوں وہ دوسروں کے لئے اسپیم بن جاتی ہیں. اور یہی حال آپ کے حالیہ خود کار ٹوئٹر اپڈیٹس نے کیا ہے. واللہ ہم آپ کی مینؤل اپڈیٹس سے محروم بھی نہیں ہونا چاہتے اور خود کار ماس پوسٹنگ سے عاجز بھی ہیں. ایک آپ ہی نہیں بلکہ دو ایک لوگ اور بھی ہیں ایسے جن کی وجہ سے صبح سو کر اٹھتا ہوں تو ٹائم لائن خاصی طویل ہو چکی ہوتی ہے.
ReplyDeleteابن سعيد صاحب آپ کہاں غائب تھے
ReplyDeleteپڑھنے کی زحمت فرما لی ہے اور آگے بھی بڑھ گئے ہيں مگر لکھيں کيا ؟ آجکل کی موسقی سوائے شور شرابے کے کچھ اور بھی ہوتی ہے ؟
ReplyDeleteموسيقی کے ساتھ کام ميں بہتری يا کام کی رفتار ميں تيزی آنے کی تحقيق 1970ء کی دہائی کے شروع ميں شائع ہوئی تھی دعوٰی تھا کہ فيکٹری ميں کام کی رفتار اور ہسپتال ميں صحتيابی کی رفتار بڑھ گئی ۔ بليجيم کے شہر لِیئيج ميں فابريق ناشيونال والوں نے ايک پُرفزا مقام پر ايک بڑی آرٹسٹک فيکٹری بنائی اور اس ميں موسيقی کا بھی تجربہ کيا ۔ ميں 1977ء ميں بلجيئم ميں تھا تو اسے ديکھنے گيا ۔ وہاں موسيقی بج نہيں رہی تھی ۔ منيجر سے پوچھا تو مسکرا کر بولا "شروع ميں تو واقعی فائدہ ہوا مگر پھر پروڈکشن پرانی فيکٹری سے بھی کم ہو گئی اور ايک نئی مشکل سے دوچار ہوئے کہ معاشقے بہت شروع ہو گئے "
جناب آپ کے بلاگ پر ميرے تبصرہ کے ساتھ 23 جون والا ربط آيا ہے ميری آج صبح سويرے کی تحرير ہے "بچوں کو لکھنا کيسے سکھائيں"
ReplyDeleteمیرا آئیڈیا چرانے کا شکریہ
ReplyDeleteمیں آجکل اسی پر لکھنے کا سوچ رہا تھا.
سعود بھائی! اگر خودکار ماس پوسٹنگ کے زمرے میں مابدولت کا نام بھی آتا ہے تو میں آپ سے معافی کا خواستگار ہوں۔ وکی نامہ کا کام ایک ڈیڑھ ماہ اور لے گا، اس وقت تک مجھے ماس پوسٹنگ کی اجازت دیں۔ اس کے بعد غلطی کی سزا دے دیجیے گا :razz: امید ہے مجھے خصوصی رعایت دیں گے۔
ReplyDeleteسعود بھائی! میں اس زحمت پر معذرت خواہ ہوں۔ مجھے قطعاً اس کا اندازہ نہیں تھا۔ میں نے ٹوئٹر کے کنکشنز میں سے گوگل کو نکال باہر کیا ہے۔ امید ہے کہ آپ اور دوسرے ساتھیوں کو ایسی تکلیف سے اب دوچار ہونا نہیں پڑے گا۔
ReplyDeleteانہوں نے میرے بلاگ پر تبصرہ کیا تو آپ کو جلن ہورہی ہے کیا؟ :P آجائیں گے آپ کے بلاگ پر بھی۔۔۔ رکھ مولا تے آس :haha: (مذاق)
ReplyDeleteکیا کریں جی، آج کل لوگوں کو شور شرابے ہی میں زیادہ لطف آنے لگا ہے حالانکہ میرے ابو کہتے ہیں، شور مت کرو، دنیا میں پہلے ہی بہت شور ہے۔ :)
ReplyDeleteبیلجیئم کی فیکٹری کا کیا کہوں۔۔۔ موسیقی اگر صرف سنی جائے تو کام کچھ جلدی ہوسکتا ہے لیکن اگر ساتھ گنگنانا شروع کردیا جائے تو کام کی رفتار واقعی سست ہوجاتی ہے۔ البتہ معاشقوں کا کوئی علاج نہیں :P
اجمل چچا، اللہ جانے، اس کی کیا تکنیکی وجہ ہے۔ میں آج کل تکنیکی کاموں کی طرف بالکل توجہ نہیں دے رہا۔
ReplyDeleteمیں تو کافی دنوں سے سوچ رہا تھا، آج یونہی موڈ بنا تو لکھ ڈالی۔ آپ اپنی رائے کا اظہار پھر بھی کرسکتے ہیں اپنے بلاگ پر۔ میں دوسروں کا تجزیہ بھی جاننا چاہتا ہوں۔
ReplyDeleteاچھا تو آپ لوگوں نے عليحدہ گروپ بنا ليا ہے باادب باملاحظہ ہوشيار نامی
ReplyDelete@عمار: حضرت ہم نے آپ کو ٹوئٹر پر مینشن کرکے کے متوجہ کیا تھا پر آپ نے شاید دیکھا ہی نہیں.
ReplyDelete@اسماء پیرس: تحریریں تو ہم آپ کی ساری پڑھتے ہیں اور دوسرے کئی بلاگرس کی تحریریں بھی پہلے گھنٹے میں ہی ہم تک پہونچ جاتی ہیں. بس کچھ تو مصروفیات آڑے آ جاتی ہیں اور کچھ موضوعات پر ہم دانستہ تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہیں.
@ابو شامل: بھئی اتفاقاً ہم آپ کو ٹوئٹر پر فالو ہی نہیں کرتے. در اصل ہمیں خود تو توفیق ہوتی نہیں کہ کسی کو اپنے روابط میں شامل کر لیں ہاں کسی کی جانب سے پہل ہوتی ہے تو بلا تکلف خوش آمدید کہتے ہیں.
السلام عیلکم ورحمۃ وبرکاتہ،
ReplyDeleteواقعی آجکل شورکی موسیقی میں گلوگارکی آوازدب جاتی ہےلیکن کچھـ ایسےبھی ہیں انکی آوازسروں سےبلندہے۔۔۔ :wink:
والسلام
جاویداقبال
موضوع تو موسیقی تھا نا؟ یہ تبصرے تو کہیں اور کا رخ کیے ہوئے ہیں۔
ReplyDeleteیہ جن صاحب کے قصیدے آپ پڑھ رہے ہیں مجھے سخت ناپسند ہیں۔ شاید موسیقی ترتیب دینے میں کچھ ملکہ رکھتے ہوں گانا گانے میں حضرت بلکل فارغ ہیں۔ یہ اگر صرف موسیقی ہی دیں تو مناسب ہوگا۔ :D
میں نے بھی تو موسیقی ہی کی تعریف کی ہے عمران۔ گائیکی میں ان کے مرتبہ جو آپ کے نزدیک ہے، وہی میرے نزدیک۔ :)
ReplyDelete