Have an ICE day

جس شدت کی گرمی ان دنوں شہرِ کراچی سمیت پاکستان کے بیشتر حصوں میں پڑرہی ہے، اس نے اچھے اچھوں کا حال خراب کررکھا ہے۔ اس پر مستزاد بجلی کا غائب رہنا۔ عام طور سے کراچی میں ایک ایک گھنٹے کے لیے تین مرتبہ بجلی جاتی ہے لیکن کچھ علاقوں میں ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹے کے لیے تین سے چار مرتبہ بجلی غائب رہتی ہے جن میں سے ایک ہمارا علاقہ بھی ہے۔ :devil: ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کے میچز کے دوران K.E.S.C نے اپنا وعدہ نبھاتے ہوئے بجلی بند نہیں کی لیکن کل پاکستان کی سیمی فائنل میں شکست کے بعد ہم سے ایسا بدلہ لیا گیا جیسے شکست کے سب سے بڑے قصوروار ہم لوگ ہیں۔ :ops: پہلے رات چار بجے کے قریب بجلی بند کردی تو ڈیڑھ گھنٹے کے قریب بند رہی اور ہمارا محنت کا پسینہ بستر اور تکیہ بھگوتا رہا۔ اس کے بعد صبح آٹھ بجے کے قریب بند کی تو پونے دس بجے عطا کی۔

آج صبح جو ایک نے مجھے ٹیکسٹ کیا: ’’Have a nice day‘‘ تو جواباً اسی میں معمولی سی تبدیلی کے بعد میں نے لکھا: ’’Have an ICE day‘‘۔

Comments

  1. اب تو رات چھت پہ سونے کے زمانے آ گئے ہیں پھر سے۔
    .-= احمد عرفان شفقت کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ کم از کم ہم دبئی تو نہیں ہیں =-.

    ReplyDelete
  2. حکومت کی کارکردگی پہلے سے کافی بہتر ہے ۔ اپریل کا پورا مہینہ لاہور میں گزارا اور بجلی 8 سے 12 گھنٹے بند رہتی تھی ۔ اگر یہی حکمران یا ان کے بڑے بھائی اگلے پانچ سال خدمت پر مامور ہوئے ۔ تو بجلی پلک جھپکنے کے لئے بھی شائد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نہ آئے !!!!
    .-= محمودالحق کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ زنجیرِ عدل کی گونج سوزِ گدا میں ہوں =-.

    ReplyDelete
  3. بری بات۔۔۔
    مکڈونلڈز کی لائن سرقہ کرلی آپ نے
    :P
    .-= جعفر کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ آج ویران خان کے ساتھ =-.

    ReplyDelete

Post a Comment