Trend of Urdu websites

میری نانی کے بھائی محترم ماجد کبیر عرصہ دراز سے سلوینیا میں رہائش پذیر ہیں۔ اردو زبان کے حوالے سے میرا کوئی چھوٹا سا بھی کام دیکھتے ہیں تو بہت سراہتے ہیں اور حوصلہ بڑھاتے ہیں۔ وہاں رہنے کے باوجود اُن کی کوشش سے ان کے پوتے کو اردو زبان سے شدبد ہے۔ پچھلے دنوں مجھے ماجد نانا کی ایک ای۔میل موصول ہوئی:

Dear Ammar,

Can you please, check for me if any Pakistani business (company) has
its Website in Urdu. For example any airline, any bank, government
office/ministry has its site in urdu.

If you of any such website, please, send me links.


میں نے کافی تلاش کی، اِدھر اُدھر سے پوچھا بھی لیکن ایسی کوئی سائٹ نہیں مل سکی۔ میری ای۔میل کے جواب میں انہوں نے لکھا:

وعلیکم اسلام

اتنی جلدی جواب دینے کا شکریہ۔ ویسے تو اردو زبان میں بہت سی ویب سائٹز مل جاتی ہیں مگر وہ سب ادبی یا تفریحی نوعیت کی ہیں۔ صرف نوائے وقت ہی نہیں بلکہ تقریباً تمام اردو اخبارات انٹرنیٹ پر بھی شائع ہورہے ہیں۔ جنگ گروپ کے تمام رسالے اور انگریزی اردو اخبارات کئی سالوں سے انٹر نیٹ پر ہیں۔ اردو کی ایسی
ویب سائٹوں کی ایک نامکمل فہرست پر دیکھ سکتے ہو۔ http://www.bburdu.com/pak2.htm مگر مجھے ایک پروجیکٹ کے لئے کمرشل ایکٹیوٹی کی اردو سائٹوں کی تلاش ہے۔ یہ دیکھ کر بہت حیرت ہوئی کہ ائر لائن، پوسٹ آفس اور دوسرے پرائیویٹ اور سرکاری اداروں کی سائتز بھی صرف انگلش میں ہیں حالانکہ انکی خدمات کے ضرورت مندوں میں مشکل سے پانچ فی صد کو انگلش پر عبور حاصل ہوگا۔

شائد ہمارے تاجروں اور سرمایہ داروں کو ابھی تک یہ ہی نہیں پتہ کہ ویب سائٹ شائع کرنے کا اصل مقصد کیا ہوتا ہے اور اسکی کاروباری افادیت کیا ہے۔ یا پھر وہ اس غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ہر بچہ بوڑھا انگلش زبان کا ماہر ہے۔ یا وہ ویب سائٹ کو ایک فیشن سمجھتے ہیں جسکا ہونا ضروری ہے چاہے وہ انکے صارفین کو ضروری معلومات فراہم کرے یا نہ کرے۔

زیادہ تر ویب سائٹذ پر رابطہ کے لئے جو ای میل پتہ دیا ہوتا ہے وہ کام نہیں کرتا، ویب ماسٹر کا ای میل ایڈریس کا غیر فعل ہونا تو انکا لازمی جز ہوتا ہے۔

ویسے یہ ایک اچھی مارکیٹ نش ہے اگر تم مختلف کمپنیوں کو اردو میں ویب سائٹز کی افادیت کا قائل کرکے ان سے انکی ویب سائٹز کے اردو ترجمے کا کام حاصل کرسکو۔



کیا خیال ہے؟

Comments

  1. آئڈیا فٹ ہے، ٹرائی تو مارنی چاہیے ویسے
    لیکن کامیابی کی امید مجھے بہت کم ہے

    ReplyDelete
  2. پی ٹی اے نے ابھی پرسوں ہی اپنی اُردو سائٹ لانچ کی ہے۔

    http:// urdu. pta. gov. pk/

    شاید سرکار کو افادیت کا اندازہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔

    ReplyDelete
  3. یہ مارکیٹ نش ضرور ہے لیکن یہ کام محض ورڈپریس کو اردو کے لیے کسٹمائز کرنےجتنا آسان نہیں ہوگا۔کسی کمپنی کو اس کا م پر آمادہ کرنے سے پہلے بہتر ہوگا کہ کوئی اردو ای کامرس سائٹ نمونے کے طور پر بنائی جائے تاکہ اسے پروف آف کانسپٹ کے طور پر پیش کیا جا سکے۔
    ایک پاکستانی اردو بزنس سائٹ ذیل کے ربط پر دیکھی جا سکتی ہے:

    http://urdu.smeda.org

    ReplyDelete
  4. پی ٹی اے نے حال ہی میں اردو میں ویبسائٹ جاری کی ہے

    ReplyDelete
  5. ہمارے بھائی لوگ تو انگريزی کے پرستار ہيں تو اُردو کو کون پوچھے گا
    .-= افتخار اجمل بھوپال کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ چھوٹی چھوٹی باتيں ۔ سُنا ہے کہ ۔ ۔ ۔ =-.

    ReplyDelete
  6. بزنس مین تو اسی زبان میں سائٹ بنوائے گا جس زبان کے گاہک زیادہ پیسہ دے سکیں گے . پاکستان میں اردو بزنس سائٹس نہ ہونا عوام کا انٹرنیٹ بزنس پر عدم اعتماد کا اظہار بھی ہے

    ReplyDelete
  7. معذرت لنک رہ گیا تھا
    http://2010.census.gov/2010census/language/urdu.php

    ReplyDelete
  8. اس وقت کیا صورتحال ہے اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن ایسا نہیں کے ان کو اس بات کا آئیڈیا نہیں دیا گیا یا وہ اس بارے بے خبر ہیں۔۔ ان کے پاس ان کی اپنی شماریات ہیں جس کے مطابق ان کا دعوی ہے کہ ان کے ویب صارفین کی بڑی تعداد محض انگریزی سے گزارا کرلیتی ہے اور اردو کی ضرورت نہیں بلکہ بعض کا کہنا تھا کہ اردو پر کی گءی سرمایہ کاری کا ریٹرن ملنا مشکل ہے۔ سرکاری ویب سائٹس جتنی انگریزی میں ناکارہ ہیں اس سے کہیں زیادہ وہ اردو میں ناکارہ ہونگی۔

    اگر آپ ایک مضبوط بزنس کیس تیار کرسکتے ہیں تو اس کی کوشش کرلیں کیونکہ منافع بخش اداروں کا ایک ہی مقصد ہوتا ہے اور اگر آپ انہیں اس طرف نمبرز دکھا سکیں تو وہ براہوی میں بھی اپنی سائٹ بنانے پر تیار ہوجائیں گے۔

    جلنے کڑنے کے لیے :wink: امریکی حکومت کی مردم شماری کی ویب سائٹ کا اردو صفحہ ملاحظہ کیجیے

    ReplyDelete
  9. 2008 میں یہ آئیڈیا ٹرائی کر چکا ہوں۔ کراچی میں شاید چل جائے، یہاں تو بالکل فلاپ ہوا ہے، جاہل قوم ہے ساری کی ساری۔ اتنا واہیات ریسپانس ملا تھا کہ وہ کہانی لکھنے کو دل بھی نہیں چاہا۔

    ReplyDelete
  10. ab to pta.gov.pk b urdu main ho gie ha

    ReplyDelete
  11. shayd jald hi wo waqt b jay k har idara urdu mai bhi apni web ka 1 alag section bana le
    pr abhi itni maghaz mari kon kary
    bas ye hi bat hai
    .-= طارق راحیل کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ الودع بلاگر الودع =-.

    ReplyDelete
  12. آئیڈیا تو بہت اچھا ہے لیکن اس کے لیے آپ کے پاس ایک بہت اچھی ٹیم ہونا ضروری ہے جو بیک وقت بزنس ویب سائٹس کو بنانے اور چلانے اور اردو کی بھرپور مہارت رکھتی ہو۔
    ویسے کل ہی آپ کا یہ بلاگ آیا اور اسی دن صبح اخبار میں پی ٹی اے کی اردو ویب سائٹ کے اجراء کی خبر آئی :razz:
    .-= ابوشامل کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ انتخابات سے پہلے اصلاحات =-.

    ReplyDelete
  13. ايک نے تو بنا لی ہے باقی ان کی تقليد ميں دھڑا دھڑ بنائيں گے اسليے ميرا مشورہ مانو تو رابطہ تيز کر دو ميری دعائيں تمہارے ساتھ ہيں

    ReplyDelete
  14. بھئی اگر آپ میں سے چند احباب سامنے آئیں جو گونمینٹ ڈیپارٹ مینٹ سے بات چیت کر کے پروجیکٹ حاصل کر سکیں تو میری ویب ڈیویلپمینٹ کمپنی اشتراک کے لئے ہاتھ بڑھا سکتی ہے. ویسے بہتر تو یہ ہوگا کہ آپ ہی لوگ مل کر ایک مظبوط ویب ڈیویلپمینٹ ٹیم بنا لیں اور آج ہی سے کام شروع کر دیں. اس طرح ملک کا سرمایا ملک میں ہی رہے گا اور آؤٹ سورسنگ سے بچ سکیں گے. نوکریوں کی تلاش سے روزگار کی پیداوار ہمیشہ بہتر رہی ہے. زیادہ کچھ نہیں بس ایک بار ہمت کرنے کی ضرورت ہے.

    ReplyDelete
  15. Zia bhai very good idia
    the Great journey start with a single step,,,

    ReplyDelete
  16. ہم بنانا چاہتے ہیں لیکن کچھ راہ سجھائی نہیں دیتی :(

    ReplyDelete
  17. جناب شروعات ھورہی ہے یہ دیکھیں
    http://urdu.pta.gov.pk/

    ReplyDelete
  18. http://urdu.pta.gov.pk/index.php?option=com_content&view=article&id=1332&Itemid=691 والوں کی بھی اگئی ھے اب تو

    ReplyDelete
  19. یہ بھی لسٹ میں شامل کر لیں۔
    مقتدرہ قومی زبان
    وزارت براۓ انفارمیشن ٹیکنالوجی & سی آر یو ایل پی کی آن لائن اردو لغت
    .-= عامر شہزاد کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ اردو زبان کی خدمت کریں =-.

    ReplyDelete

Post a Comment