جامعہ نامہ۔ پیس واک

جامعہ کراچی میں یوتھ ایکسپریس پاکستان اور دفترِ مشیر امورِ طلبہ کے زیرِ اہتمام 17 فروری 2010ء کو چہل قدمی برائے امن (پیس واک) کا اہتمام کیا گیا تھا. پیس واک کی قیادت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی صاحب نے خود کی جب کہ ان کے ساتھ مشیرِ امورِ طلبہ پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالد صاحبہ اور جامعہ کے اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پیس واک کے شرکاء یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ سے یونیورسٹی کیفے تک نعرے بازی کرتے ہوئے آئے کہ خوف اور دہشت سے پاک پُرامن درس گاہ ان کا حق ہے۔ بعد ازاں مختصر سی تقریب سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کے حوصلے کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر انہیں یوتھ ایکسپریس پاکستان کی جانب سے ماہنامہ یوتھ ایکسپریس کے دو شمارے بھی پیش کیے گئے جو بہت سراہے گئے۔ اس دن کی تصاویر آپ میری تصویری بلاگ پر یہاں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

کچھ ویڈیو کلپس


(اپڈیٹ کرنے میں خاصی دیر ہوگئی. :P )

میرے ساتھی طلبہ نے پچھلی پوسٹ پر کافی خدشات کا اظہار کیا کہ اگر یہ بات آگے تک پہنچ گئی تو استاد پر لکھنے کی وجہ سے معاملہ میرے تعلیمی مستقبل لیے خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔ لہٰذا احتیاطی تدابیر کے طور پر میں وہ پوسٹ پوشیدہ کررہا ہوں۔ :) ویسے بھی جنہوں نے پڑھنا تھا، وہ پڑھ ہی چکے ہوں گے۔

Comments

  1. میں بھیجتا ہوں تیری مس کو وہ پوسٹ
    میرے پاس محفوظ ہے وہ
    :D :D :D

    ReplyDelete
  2. اگر مجھے اس کے بارے میں علم ہوتا تو میں بھی ضرور شرکت کرتا.. .

    ReplyDelete
  3. بے وفا دوستوں سے یہی توقع کی جاسکتی ہے. :P

    ReplyDelete
  4. اوہو... پبلسٹی زیادہ نہ ہونے کی وجہ سے ایسا ہوا شاید. سنیچر کو آڈیو ویژول سینٹر میں یوتھ ایکسپریس کا سیمینار ہے ساڑھے دس، گیارہ بجے کے قریب. ہوسکے تو اس میں شرکت کرنا. :)

    ReplyDelete
  5. بہیت خوب دعاھے جامعہ کراچی اور پو رے پاکستان میں امن اور سکون ھوجاےُ اپنے کوریا کی طرح ،

    ReplyDelete

Post a Comment