ورڈپریس ڈیفالٹ تھیم۔ اردو ورژن

نئے سال کے موقع پر میں نے ارادہ کیا تھا کہ چند ایک کام پیش کروں گا۔ پچھلی تحریر میں ایک کتاب ’’سائنس دان کا اغوا‘‘ مطالعے کے لیے آن۔لائن رکھ چکا۔ اب پیش ہے ورڈپریس کی ڈیفالٹ تھیم (Kubrik۔ورژن 1.5) کا اردو ورژن۔


اس سانچے کو جہاں مکمل طور پر اردو میں ڈھالا گیا ہے، وہیں قارئین کے لیے یہ سہولت بھی رکھی ہے کہ وہ نستعلیق، نسخ یا تاہوما فونٹ میں بلاگ کا مطالعہ کرسکیں۔ نستعلیق انداز میں بالترتیب جمیل نوری نستعلیق، علوی لاہوری نستعلیق، علوی نستعلیق رکھے گئے ہیں جب کہ نسخ انداز میں بالترتیب نفیس ویب نسخ اور اردو نسخ ایشیا ٹائپ رکھا گیا ہے۔
اس سانچے کو پیش کرنے میں اردو محفل کے منتظمِ اعلا نبیل حسن نقوی کی فراہم کردہ ابتدائی فائلز نے راہ نمائی کا کام دیا اور میرے کام کو خاصا آسان کردیا۔
اس سانچے کو ورڈپریس 2.9 پر کامیابی سے جانچا گیا ہے۔ میں اس کی ٹیکسٹ فیلڈز میں اردو کی سہولت شامل کرنے کے لیے نبیل حسن نقوی کا ورڈپریس اردو ایڈیٹر پلگ ان استعمال کرنے کی سفارش کرتا ہوں۔

WordPress Default Theme Urdu Version

ورڈپریس ڈیفالٹ تھیم کا اردو ورژن ڈاؤن لوڈ کریں.

Comments

  1. زبردست بھئی۔ شکریہ

    ReplyDelete
  2. عمدہ!

    ورڈ پریس کے ڈیفالٹ کُبرِک تھیم میں ایک سٹائل شیٹ (rtl.css) دائیں سے بائیں زبانوں کے لیے بھی ہوتی ہے، جو آپ کے بنائے گئے سانچے میں من و عن موجود ہے۔ کیا اس اردو ورژن کی تشکیل میں اس rtl.css سے بھی مدد لی گئی تھی؟

    ویسے اب 2010 میں ورڈ پریس کے نئے ڈیفالٹ تھیم کا ظہور بھی ہو گا۔ اس کے لیے بھی تیار رہیے گا۔ :)
    .-= سعادت کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ Debunking digital Urdu myths =-.

    ReplyDelete
  3. rtl.css سی ایس ایس اوور رائیڈز کے لیے ہوتی ہے اور اس کے استعمال کے ذریعےبآسانی تھیم کو دائیں سے بائیں کیا جا سکتا ہے لیکن سی ایس ایس اوور رایئڈز کا استعمال شاید کم ہی لوگوں کوآتا ہے۔ اس لیے مین سٹائل شیٹ میں تبدیلی کرکے ہی کام چلایا جاتا ہے۔

    ReplyDelete
  4. ہمم۔۔۔ rtl.css کا استعمال اس طرح نہیں کیا گیا جیسے کیا جانا زیادہ بہتر ہوتا. یعنی اوور رائیڈ کے لیے استعمال نہیں کی گئی بل کہ اس کی مدد سے مین اسٹائل شیٹ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں.

    ReplyDelete
  5. زبردست
    یہاں پر اردو نہیں لکھی جارہی ہے :razz:

    ReplyDelete
  6. شازل!
    اردو کہاں نہیں لکھی جارہی؟ :0

    ReplyDelete
  7. بہت خوب اگرچہ اپنی سُستی کی وجہ سے ہم فی الحال اپنی موجودہ تھیم ہی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ :D
    .-= خرم کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ پہلا عجائب گھر =-.

    ReplyDelete
  8. ورڈ پریس.پی کے پر کب آ رہا ہے :up:
    .-= طارق راحیل کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ 2010 کا ایک حیرت انگیز کیلنڈر =-.

    ReplyDelete
  9. طارق راحیل!
    جب ورڈپریس پی کے والے چاہیں.

    ReplyDelete
  10. بھائی بہت عمدہ کاوش ہے
    شکریہ

    ReplyDelete
  11. بہت شکریہ۔

    ReplyDelete

Post a Comment