ایسے ’’رہے گا‘‘؟

اس زمانے میں ہماری اردو زبان کی جو درگت بنی ہے، اس کو دیکھ کر دل کڑھتا ہے۔ بڑے بڑے بینرز، پوسٹرز کسی اردو دان کو پڑھائے بغیر جیسے تیسے چھاپ دیے جاتے ہیں۔ اس بار 27 دسمبر کے موقع پر بے نظیر بھٹو کی شہادت کے حوالے سے جو بینرز لگائے گئے ہیں، ان کی ایک جھلک دیکھیے:

بی بی تیرا نام رہے گا

یہ ’’رئیگا‘‘ یا ’’رہیگا‘‘؟

بی بی تیرا نام رہے گا

اب مجھے بتائیے کہ بی.بی کا نام ایسے کیسے ’’رہے گا‘‘؟

Comments

  1. شاید کہنا چاہتے ہیں کہ رائیگاں۔۔ جو کہ زیادہ مناسب ہے :wink:

    ReplyDelete
  2. راشد کامران بھائی نے بالکل درست فرمایا، ویسے بلوچ لہجے میں ایسے ہی لکھا جاتا ہے.. .

    ReplyDelete
  3. جناب ناراض نہ ہویئے ۔ پنجابی سندھی اور بلوچی میں ایسے ہی کہا جاتا ہے مگر اُردو میں نہیں
    .-= افتخار اجمل بھوپال کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ جیسا بادشاہ تیسے وزیر =-.

    ReplyDelete
  4. لگتا ہے کسی پنجابی نے یہ بینر لکھا ہے تبھی تو اردو میں پنجابی کی آمیزش نظر آ رہی ہے.

    ReplyDelete
  5. یہ پنجابیوں کی سازش ہے جی۔ رئے گا پنجابی ہی کہتے ہیں۔
    .-= دوست کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ لوڈ شیڈنگ =-.

    ReplyDelete
  6. اس میں بلیک واٹر یا ایم کیو ایم کا ہاتھ ہوسکتا ہے. :hmm:

    ReplyDelete

Post a Comment