میرے بلاگ کو کیا ہوا :(

ذرا دیکھیں تو سہی کہ یہ میرے بلاگ کو کیا ہوگیا ہے :(

my blog unicode text problem

ڈیٹابیس میں جو یونی.کوڈ ٹیکسٹ موجود ہے، وہ تو ٹھیک دکھائی دے رہا ہے لیکن تھیم میں جہاں جہاں اردو ہے، وہ دکھائی نہیں دے رہی. میں نے تھیم بدل کر بھی دیکھا، ایڈیٹنگ کی کوشش بھی کی، اس کے باوجود مسئلہ حل ہوکر نہیں دے رہا. تیکنیکی امور پر مہارت رکھنے والے احباب پر توجہ دیں.

Comments

  1. یہی کچھ میرے بلاگ کے ساتھ بھی ہوا ہے، ملاحظہ کر لیں۔ آپ نے اور میں نے کیونکہ ایک ہی جگہ سے ہوسٹنگ اور ڈومین خریدا ہے اس لیے اب مجھے یقین ہو گیا ہے کہ مسئلے کے لیے انہی سے رابطہ کرنا پڑے گا۔
    مجھے تو اس میں کوئی سازش نظر آ رہی ہے :razz:
    .-= ابوشامل´s last blog ..اسلم کمال کی خطاطی، جدید آہنگ میں =-.

    ReplyDelete
  2. یہ میرے ساتھ ہوا تھا پھر میں اسے درست کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا شاید دو سال پرانی بات ہے ۔ مُلکی حالات کا اثر ہے یا میری عمر کا تقاضہ ایک سال سے میں نسیانی کیفیت محسوس کر رہا ہوں ۔ بہر حال ہو سکتا ہے یاد آ جائے تو آپ سے رابطہ کروں گا اِن شاء اللہ
    .-= افتخار اجمل بھوپال´s last blog ..رُکن اور ستُون =-.

    ReplyDelete
  3. کہیں یہ ورڈپریس کے نئے ورژن کا ایک اور سنگین مسئلہ تو نہیں؟ :hayn:

    ReplyDelete
  4. @ محمد اسد،
    ممکن ہے برادر ایسا ہی ہو، شاید میں نے گزشتہ ہفتے کچھ پلگ انز ڈالنے کے علاوہ ورڈ پریس بھی اپ گریڈ کیا تھا، ہو سکتا ہے اسی نے یہ کاروائی کر دی ہو۔ لیکن اس کا حل کیا ہوگا؟ یہ نہیں معلوم۔ فی الحال تو کراچی کے دو "مایہ ناز" بلاگرز اس مسئلے کا شکار ہیں اور مدد کرنے والا کوئی نہیں :(
    .-= ابوشامل´s last blog ..اسلم کمال کی خطاطی، جدید آہنگ میں =-.

    ReplyDelete
  5. امن ایمان30 December 2009 at 22:49

    آپ اگر ورڈپریسVersion 2.9 کی بات کر رہے ہیں تو میرے پاس تو وہ ٹھیک چل رہا ہے۔۔میں نے بھی ایک دو پلگ انز رکھے تھے جو تھیم کو خراب کررہے تھے آپ انہیں deactivate کر کے دیکھیں۔

    ReplyDelete
  6. ہم نے جب ورڈ پریس 2.9 اپگریڈ کیا تو ہمارے ساتھ بھی یہی مسئلہ درپیش آیا۔ ہمارے ساتھ جو ہوا وہ ڈیٹا بیس ایس کیو ایل 4 سے 5 کرنے کی وجہ سے تھا کیونکہ ورڈ پریس 2.9 ایس کیو ایل 5 پر چلتا ہے۔ ہم نے دوبارہ سے ایس کیوایل ہوسٹ کے کہنے پر ڈیٹا بیس اپ لوڈ کیا تو معاملہ ٹھیک ہو گیا۔
    .-= میرا پاکستان´s last blog ..کراچی میں دہشت گردی =-.

    ReplyDelete
  7. لو جی، معاملہ ہفتہ تک کے لیے لٹک گیا۔ اس وقت تک ہم دونوں کے بلاگز کی درستگی کے کوئی آثار نہیں :(
    .-= ابوشامل´s last blog ..اسلم کمال کی خطاطی، جدید آہنگ میں =-.

    ReplyDelete
  8. السلام علیکم
    عمار بھائی یہ مسئلہ میرے ساتھ بھی ہوا تھا ہو سکتا ہے ڈومین کا مسئلہ ہو لیکن میرے خیال سے سیٹنگ کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے مجھے تو ایم بلال بھائی نے ٹھیک کر کے دیا تھا وہ آج کل مصروف ہیں شاید ورنہ فوراََ جواب دے دیتے اگر ان سے ای میل پر رابطہ کر لیا جائے تو ممکن ہے وہ فارغ ہو کر تفصیل سے جواب دے دیں

    ReplyDelete
  9. کیونکہ یہ معاملہ صرف فکسڈ ٹیکسٹ کے ساتھ ہورہا ہے تو مییرا خیال ہے آپ کی ہوسٹنگ کمپنی نے کسی وقت بیک اپ لیتے یا ریسٹور کرتے فائلوں کو یو ٹی ایف ایٹ کے علاوہ سیوو کیا ہے جس کی وجہ سے اردو غائب ہوگئی ہے۔۔ اب آپ کو تمام فکسڈ ٹیکسٹ دوبارہ لکھنا ہوگا کیونکہ وہ فائلز میں‌ ہے ہی نہیں۔۔

    ReplyDelete
  10. جیسا کہ خرم شہزاد خرم بھائی نے کہا یہی مسئلہ ان کے بلاگ کے ساتھ ہوا تھا اور یہی مسئلہ میرے بلاگ کے ساتھ بھی ہوا تھا۔ ہمارے بلاگ کے ساتھ یہ مسئلہ تب ہوا جب ہماری ہوسٹنگ کمپنی نے اپنا سرور تبدیل کیا تھا۔ شاید ایک سرور سے دوسرے سرور پر فائلز کاپی ہونے سے یا پھر کچھ اور ہونے سے اینکوڈنگ سسٹم میں کچھ تبدیلی آ جاتی ہے۔ میں کوڈنگ کے لئے نوٹ پیڈ پلس پلس استعمال کرتا ہوں اور یہ مسئلہ بھی نوٹ پیڈ پلس پلس سے ہی حل کیا تھا۔ نوٹ پیڈ پلس پلس آپ درج ذیل ربط سے حاصل کر سکتے ہیں۔
    http://notepad-plus.sourceforge.net/uk/site.htm
    اپنی تھیم کی تمام فائلز جن میں یونیکوڈ اردو کے الفاظ لکھے ہوئے ہیں جیسے single.php کو نوٹ پیڈ پلس پلس میں کھولیں اور پھر
    Encoding ----> Convert to UTF-8 without BOM
    کریں اور فائل کو محفوظ کر لیں اور پھر اسے تھیم کے فولڈر میں اپلوڈ کر دیں۔ امید ہے مسئلہ حل ہو جائے گا۔
    اب جبکہ پہلے سے موجود تھیم فائلز کا اینکوڈنگ سسٹم تبدیل ہو چکا ہے اور یونیکوڈ اردو کے تمام الفاظ خراب ہو چکے ہیں اس لئے ان فائلز پر یہ عمل کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ اگر آپ کے پاس تھیم آف لائن یعنی آپ کے کمپیوٹر میں پڑیں ہیں تو ان پر یہ عمل کر کے اپلوڈ کر دیں۔ یا پھر جہاں سے پہلے آپ نے اردو کسٹمائزڈ تھیم اتاری تھی وہاں سے دوبارہ اتاریں اور یہی عمل کر کے اپلوڈ کر دیں۔
    میرے خیال میں بعض سرور صرف UTF-8 اینکوڈنگ سسٹم میں محفوظ کی ہوئی فائلز کو ٹھیک طرح سے رینڈر نہیں کرتے۔ یا پھر کوئی اور چکر ہے تو اس کا مجھے نہیں پتہ۔ لیکن اس طرح کرنے سے میرا مسئلہ حل ہو گیا تھا۔
    ویسے جب ہم ورڈپریس کے ذریعے لاگ ان ہو کر کسی تھیم کی اردو کسٹمائزیشن کرتے ہیں اور یونیکوڈ اردو کے الفاظ کسی فائل میں لکھ کر محفوظ کرتے ہیں تو ورڈپریس جو فائل محفوظ کرتا ہے اس کا اینکوڈنگ سسٹم کچھ ANSI as UTF-8 جیسا کر دیتا ہے۔ اور یہ بات مجھے ورڈپریس کے ذریعے اردو کسٹمائزڈ کی ہوئی فائلز کو نوٹ پیڈ پلس پلس میں کھولنے سے پتہ چلا۔
    Convert to UTF-8 without BOM کرنے سے فائل کا اینکوڈنگ سسٹم ANSI as UTF-8 ہو جاتا ہے۔
    باقی میرے خیال میں کافی ہو گیا ہے۔ مزید پچیدہ باتوں کا مجھے خود علم نہیں۔ میں تو خود ادھر ادھر سے پکڑ پکڑ کر کام چلاتا ہوں اس لئے اس مسئلے پر مزید بڑے لوگ ہی روشنی ڈال سکتے ہیں۔
    .-= ایم بلال´s last blog ..بے ہنگم موبائل نیٹ ورک میں پھنسی عوام =-.

    ReplyDelete
  11. tookay :P

    well wordpress.pk kay sath aik dafa asa howa tha k main blog yani wordpress.pk to sahi nahi chalti thee yani ous pay asa he sab kuch show hota tha lakin sub domains yani baqi blogs sahi chaltay thay

    kie months sar toor kosish ki.... main theme ki editing k liye notepad use karta tha lakin sahi na kar paya.....

    phir aik din Grand Father of Urdu applications
    (do u think it is nabeel??? Nahhhhh)

    say pocha to onhon nay kaha k bachoo g dreamweaver main aik dafa apni theme ki file open karo aur phir say save as karo aur save k doran aik option aye ga... jo galibaan include unicode signature yaann..... sayed unicode normalization tha... ab yaad nahie khud he daik layna... ko select karnay say set ho gaya...

    baqi app khud poch loo ager app on ko pakar saktay ho to ....

    ReplyDelete
  12. BabelPad
    http://www.babelstone.co.uk/Software/BabelPad.html
    .-= قدیر احمد´s last blog ..Maula Dil Badal Dey =-.

    ReplyDelete
  13. میں نے جو عرض کیا تھا وہ تو آپ کے دماغ کے نہاں خانے میں کہیں جلوہ افروز ہوگا، اسے باہر نکالیے اور یاد کیجیے میں نے کیا کرنے کو کہا تھا۔ اللہ آپ کو عقل سلیم عطا فرمائے۔
    .-= قدیر احمد´s last blog ..Maula Dil Badal Dey =-.

    ReplyDelete
  14. بہت خوب بلال... آپ کے مسئلے نے میری پریشانی دور کردی... بہت شکریہ. جزاک اللہ.

    ReplyDelete
  15. ابوشامل!
    بالکل! اس کی وجہ سرور ہی میں کوئی تبدیلیاں تھیں اور ایک ہی جگہ ہوسٹنگ کی وجہ سے ہم دونوں کو یہ مسئلہ درپیش ہوا۔

    محمد اسد!
    نہیں بھئی، یہ ورڈپریس کا مسئلہ نہیں نکلا آخرکار۔

    امن ایمان!
    شکریہ میری بہنا۔ ورڈپریس 2.9 واقعی ٹھیک کام کررہا ہے۔ :)

    راشد کامران!
    صحیح بات ہے۔ ایسی ہی کچھ گڑبڑ تھی۔

    ایم بلال!
    بہت شکریہ میرے بھائی۔ تم نے صحیح حل بتایا۔

    قدیر احمد!
    آپ کی عرضی میرے دماغ کے بالاخانے میں اچھی طرح موجود تھی :P اور میں نے اسی شام اس کا تجربہ کردیکھا تھا لیکن ناکامی ہوئی تھی۔ بہ ہر حال، بہت شکریہ پھر بھی کہ ایک حل بتایا۔

    ReplyDelete
  16. اسماء پيرس1 January 2010 at 04:06

    آپ کو اور آپکے اہل خانہ کو نيا سال مبارک

    ReplyDelete
  17. عمار بھائی ایسے نہیں :nahi:
    یار حل تو میں نے ٹھیک بتایا تھا :sad:
    کہ بلال بھائی کو پتہ ہے وہ ٹھیک کر دیں گے اور میرا نام ہی نہیں

    چلیں مبارک ہو آپ کا مسئلہ تو حل ہوا
    .-= خرم شہزاد خرم کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ نئے سال میں کیا نیا ہے =-.

    ReplyDelete
  18. بلال کا خصوصی شکریہ ۔۔۔۔ انہوں نے بروقت اس مسئلے کو حل کروایا ورنہ اس نے تو ہمیں رلا دینا تھا :)
    اللہ آپ کو اس کی جزا دے گا۔
    .-= ابوشامل کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ موثر ترین مسلم شخصیات =-.

    ReplyDelete
  19. عمار: بلال نے جو بات کی ہے، میں نے آپ کو یہی کہا تھا کہ BabelPad میں فائل کو کھول کر BOM کا آپشن ختم کر کر کے فائل محفوظ کرنا۔ یقین نہ ہو تو جی میل چیٹ میں جا کر دیکھ لو میں نے کیا کہا تھا۔ خیر۔
    .-= قدیر احمد کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ Maula Dil Badal Dey =-.

    ReplyDelete
  20. عمار بھائی اور ابو شامل بھائی خوشی ہوئی کہ آپ کا بلاگ میری وجہ سے ٹھیک ہو گیا ہے۔
    ویسے یہ سب آپ دوستوں کا ہی تعاون ہے کہ میں اس قابل ہو سکا کہ ورڈپریس اور یونیکوڈ اردو کو کچھ تھوڑا بہت سمجھ سکا۔ اس کام میں خاص تعاون تو ہمیشہ سے عمار بھائی اور ماوراء کا رہا ہے۔
    .-= ایم بلال کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ بے ہنگم موبائل نیٹ ورک میں پھنسی عوام =-.

    ReplyDelete
  21. اسماء پیرس!
    آپ کو بھی نئے سال کی مبارک باد.

    خرم شہزاد خرم!
    اوہو، تمہارا نام تو لیا ہی نہیں... :( تمہارا بھی بہت شکریہ کہ صحیح بندے کا پتا بتایا. :)

    قدیر احمد!
    ارے بھائی، ناراض کیوں ہوتے ہو... تم نے بھی یقینا یہی بتایا ہوگا لیکن BabelPad میں نے استعمال نہیں کیا تھا پہلے اور نوٹ پیڈ پلس پلس پہلے ہی زیرِ استعمال تھا اس لیے اس کی بات زیادہ سمجھ آگئی.

    ایم بلال!
    آپ کا بڑا پن ہے یہ تو. :)

    ReplyDelete
  22. [...] تھا، اور میں نے کل کی تحریر میں اس کی ذکر بھی کیا تھا، بلال کے تبصرے نے یہ مسئلہ حل کردیا۔ جزاک اللہ خیرا۔ ورنہ میں [...]

    ReplyDelete
  23. شکریہ عمار بھائی آپ نے میرا نام بھی لیا :P :P
    .-= خرم شہزاد خرم کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ ابوظہبی، مصفح کی ایک بلڈنگ میں آگ =-.

    ReplyDelete

Post a Comment