ٹی وی کی آواز آہستہ رکھیں

آپ کو ہمارے ہاں کے ٹی وی چینلز پر براہِ راست نشریات دیکھنے کا اتفاق تو ہوا ہی ہوگا بل کہ اکثر ہوتا ہوگا۔ آپ نے شاید نوٹ کیا ہو کہ ہر کچھ دیر بعد پروگرام کا میزبان ایک ہی بات دہراتا ہے کہ جب پروگرام میں کال کریں تو اپنا ٹی وی بند کردیں یا آواز آہستہ کردیں۔ میں خود ہزار بار یہ جملہ سُن چکا ہوں۔ اس کے باوجود ہر دوسری/ تیسری کال کے ساتھ یہی مسئلہ ہوتا ہے اور میزبان وہی بات دہراتا رہتا ہے۔ یہ ذرا سی بات ہماری عوام کو سمجھ کیوں نہیں آتی؟ یا پھر اپنی آواز سننے کا شوق اتنا ہوتا ہے؟ :devil:

Comments

  1. ہماری قوم سب کچھ جانتی ہے اس لئے اسے کوئی کچھ سمجھا نہیں سکتا ۔ اگر کوئی سڑک پر کسی کو عقل کی بات سمجھانے کی کوشش کرے تو 60 فیصد خدشہ ہے کہ سلامت گھر واپس نہیں آئے گا
    .-= افتخار اجمل بھوپال´s last blog ..اُردو اِسپِیکِنگ [Urdu Speaking] =-.

    ReplyDelete
  2. ایسا صرف ٹی وی پر ہی نہیں ریڈیو پر بھی اکثر ہوجاتا ہے۔ دراصل لوگوں کی اکثریت فون صرف اسی وجہ سے کرتی ہے کہ اپنی آواز ہوا کے دوش پر سن سکیں ;P پروگرام کا موضوع پتا ہو یا نہ ہو کسی کو گانا ہی delicate کردیتے ہیں۔ لیکن خواہش کیا پوری ہوگی اس کی جگہ تو سیٹیاں لے لیتیں ہیں۔ اگر اپنی آواز سننے کا بہت ہی شوق ہو تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ پروگرام کو کم از کم دوسرے کمرے میں ریکارڈ پر لگا دیا جائے۔ پھر چاہیں تو تمام عمر خود بھی سنیں اور اپنے نواسے پوتوں کو بھی سناتے رہیں :) ۔

    ReplyDelete
  3. اصل بات وہی ہے جو آپ نے کہی ہے کہ شوق اپنی آواز کو سُننے کا ہوتا ہے۔ نرگسیت ہمارے قومی مزاج کا ایک حصہ بن چکی ہے شائد :hunh:
    .-= خرم´s last blog ..غیر حاضری =-.

    ReplyDelete
  4. اسماء پيرس4 December 2009 at 01:55

    ايسے نہيں سمجھتے يہ لوگ ڈنڈا ہاتھ ميں پکڑ کر کے سمجھانا پڑتا ہے اور خرم بھائی نرگس آپکے مزاج کا حصہ بن گئی ہے مجھے اچھا نہيں لگا ڈانس کر کر کے سارا مزاج شريف درھم برھم کر دے گی

    ReplyDelete
  5. جب لوگ ابھی تک یہ پوچھتے ہیں کہ پرانا ٹائم یا نیا ٹائم تو کیا ٹی وی والی بات اتنی آسانی سے سمجھ آجائے گی؟ دوسرا طبعیات کو غلط ثابت کرنے کا بھی ایک خبط ہے ہمارے ذہنوں مین یعنی یہ کہنے کا خبط کہ ہم نے تو ٹی وی کی آواز پوری کھول کر کال کی تھی اور کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔۔ سمجھ رہے ہیں نا

    ReplyDelete
  6. لوگ چیک کرتے ہیں کہ کال واقعی لائیو ہے یا نہیں
    :D
    .-= ڈفر - DuFFeR´s last blog ..ٹھنڈ لگدی مینوں ٹھنڈ لگدی =-.

    ReplyDelete
  7. آپ کی اس تحریر سے noise pollution میں اضافہ کے ایک اور سبب سے واقفیت حاصل ہوئی :wink:

    ReplyDelete
  8. :D فزکس کے اصول غلط ثابت کرنے کا تو امریکیوں کو بھی بہت شوق ہے گاڑی چلاتے ہوئے :razz:

    ReplyDelete
  9. یہ تو پھر بھی معمولی بات ہے، مسجدوں میں موبائل فون کی دھنیں نہیں سنی آپنے؟
    :)

    ReplyDelete
  10. مجھے لگ رہا ہے بچہ یا تو کچھ اور کہنا چاہ رہا ہے جسے ہم لوگ سمجھ نہیں پا رہے یا پھر بہت ہی زیادہ لپیٹ کر مار رہا ہے۔ کیوں بھئی بچے؟
    .-= ابوشامل´s last blog ..وکیپیڈیا سرگرمیاں =-.

    ReplyDelete
  11. ہممم پاکستان اگر اتنا ہی سمجھ دار ہوتے تو پاکستان کی یہ حالت کیوں ہوتی ؟؟؟ سب کو مسلہ کا پتا ہوتا ہے ، اسکے حل کا بھی پتا ہوتا ہے بس نہیں کرتے عادت سے مجبور

    ReplyDelete
  12. لو کرلوجی گل
    اگر سمجھ سکین تو پاکستانی کیسے رہیں گے
    ہم تو باہر جا کر ہی سدھر سکتے ہین اور بس
    .-= طارق راحیل کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ Creating Simple Curtain =-.

    ReplyDelete

Post a Comment