
14 اکتوبر 2009ء، سنیچر، ایک یادگار دن جب جامعہ کراچی کے آڈیو ویژول سینٹر میں نوجوانوں کی آواز ماہ نامہ ’’یوتھ ایکسپریس‘‘ کی تقریبِ اجرا منعقد ہوئی۔ تقریب کی نظامت (کمپیرئنگ) کے فرائض انجام دینے والوں میں ایک موصوف مابدولت بھی تھے۔ :P
میگزین کے ایڈیٹر ان چیف مرزا نادر بیگ سے میرا تعارف بس اچانک ہی ہوا۔ گذشتہ ماہ میں نے جامعہ میں مختلف جگہ ایک اعلان چسپاں دیکھا کہ ماہ نامہ ’’یوتھ ایکسپریس‘‘ کا اجرا کیا جارہا ہے جس کے لیے تحاریر ارسال کی جاسکتی ہیں۔ میں نے ان کے دیے ہوئے ای۔میل پتے پر ربطہ کیا تو مرزا نادر بیگ کا حوصلہ افزا جواب آیا۔ میں نے اپنی ایک پرانی تحریر ’’انڈا‘‘ ارسال کی تو مرزا صاحب خاصے متاثر ہوئے۔ شروع میں کافی تکلفات ملحوظ رکھے کیوں کہ مجھے قطعی اندازہ نہیں تھا کہ اس میگزین کا جامعہ سے کوئی تعلق ہے۔ پھر جب نادر سے پہلی ملاقات ہوئی تو بالکل ہی الٹ ماجرا تھا۔ یہ صاحب تو مجھ سے بھی آٹھ/ نو ماہ چھوٹے نکلے۔ شعبۂِ سیاسیات (پولیٹکل سائنس) کے دوسرے سال میں زیرِ تعلیم۔ نادر کے توسط سے باقی دوستوں سے بھی شناسائی ہوئی۔ سلیم انصاری، شاہ ولی، عباد، احسن، طلحہ، جبران، ماہین علی وغیرہ۔۔۔ نادر نے میگزین کی تکمیل کے تمام مراحل میں سب کو ساتھ رکھنے کی کوشش کی اور آخر ہم ایک اچھی ابتدا کرنے میں کامیاب ہوئے الحمدللہ۔
مرزا نادر بیگ
تقریبِ اجرا کے اختتام پر یوتھ ایکسپریس ٹیم
تقریب کے شرکا
میگزین کی تقریبِ رونمائی
مرزا نادر بیگ کو اظہارِ خیال کی دعوت دیتے ہوئے
میری دعائیں اس میگیزین کے ساتھ ہیں
ReplyDeleteطالبان بھی آئےہوئے تھے اجرء کے موقع پر ؟
ReplyDeleteیه تو جی آپ کی پروموشن هو گئی جی
ReplyDeleteتعلیمی اداروں کے رسالے بہت اہمیت رکھتے هیں ـ
ان کا مزاج اس ادارے سے نکلنے والے لوگوں کے مزاج میں رچ بس جاتا ہے
آگر اس رسالے میں اپ نے اردو بلاگنگ کو متعارف کروانا شروع کردیا تو ، میرے خیال میں اس سے اردو بلاگنگ میں ایک بڑی اور مثبت تبدیلی آئے گی
.-= خاور´s last blog ..اوباما کا رکوع =-.
بہت عمدہ۔۔ اللہ میگزین کو کامیابی عطا فرمائے۔
ReplyDeleteتقریب کے شرکاء کی تعداد، ٹیم ممبران کی تعداد سے بھی کم ہے. اس کی کیا وجہ ہے.
ReplyDeleteفرحان دانش!
ReplyDeleteبہت شکریہ.
اسما، پیرس!
آپ کو طالبان کہاں نظر آرہے ہیں؟ :0
خاور!
میرے ذہن میں بھی یہی خیال ہے اور ان شاء اللہ بہت جلد اس میں بلاگنگ کے حوالے سے تحریر کروں گا.
راشد کامران!
آمین!
عمار عاصی!
ہاہاہا... آپ کا اعتراض بالکل بجا ہے اور اس کی کچھ وجوہات تھیں. اول یہ کہ تقریب سنیچر کو منعقد ہوئی اور جمعہ کو جامعہ میں تدریسی عمل تقریبآ ختم ہوچکا تھا کیوں کہ سوموار سے امتحانات شروع ہیں. مختصر وقت اور وسائل کی کمی کے سبب ہم اس کی تشہیر بھی نہیں کرسکے اور ہماری تقریب کا وقت بھی کچھ غلط فہمی کے سبب دوپہر ایک بجے سے طے ہوا جب کہ طلبا کی بڑی تعداد جاچکی تھی... اس لیے جب یوتھ ایکسپریس کی ٹیم کو اوپر بلایا گیا تو اتنے طلبا ہوگئے کہ کہا گیا بس بس رہنے دیں، باقی نیچے رہیں. :P
there is no need of any age level when you r going to do something for the betterment...this youth express is a great idea for bringing up the hidden talents from our youth
ReplyDeleteعمار بھائی بہت خوب بہت اچھا سلسلہ شروع کیا آپ سب نے مل کر میری بھی خواہش ہی رہی کہ میں بھی کوئی میگزین شروع کر سکوں اللہ تعالیٰ آپ کے میگزین کو کامیاب فرمائے آمین
ReplyDeleteماشاءاللہ جی، خوشی ہوئی یوتھ ایکسپریس کو پٹری پر چڑھتے دیکھ کر۔
ReplyDeleteخاور صاحب کی تجویز سٹ پانے والی نہیں ہے، ویسے آپ نے بھی اس پر صاد کیا ہے، بس گزارش ہے کہ فدوی کو مت بھولئے گا، مسئلہ وہی پرانا ہے، شہرت والا۔۔۔
آردو کی ترویج کے بارے میں پڑھ کر اچھا لگا
ReplyDeleteبہت خوب نہایت عمدہ
میں تو یوتھ میگزین سے زیادہ آپ کے بلاگ کے نئے "لبادے" پر حیران ہو رہا ہوں۔ ماشآ اللہ کیا خوب لباس پہنایا ہے۔ یہ اپنے کرم کی نظریں کہیں اور بھی ڈالیں۔ :D
ReplyDelete.-= ابوشامل´s last blog ..وکیپیڈیا سرگرمیاں =-.
شکر ہے، آپ کی نظریں ہمارے بلاگ کے لبادے پر بھی پڑگئیں ورنہ تو وکی پیڈیا اور اپنے بلاگ سے نظریں کم ہی ہٹتی ہیں آپ کی... خیر... کوشش تو ہے کہ ’’کہیں اور‘‘ بھی لبادہ کوئی مناسب پہنالیا جائے. :)
ReplyDeleteیہ وکیپیڈیا کہنا تو جچتا ہے لیکن اپنے بلاگ سے نظریں نہ ہٹنا؟؟ :hunh: :hunh:
ReplyDeleteاتنا اگر اپنے بلاگ پر نظریں ٹکا لی ہوتیں تو ہر دو تین روز میں ایک تحریر ضرور آتی۔ ابھی تو صورتحال یہ ہے کہ گزشتہ پورے مہینے میں صرف تین تحاریر نکلیں :(
.-= ابوشامل´s last blog ..وکیپیڈیا سرگرمیاں =-.