Baba Mujh Ko Dar Lagta Hai

baba mujhko dar lagta hai


بابا میری مِس کہتی ہیں
کل سے سب بچوں کو اپنے
گھر رہنا ہے، گھر پڑھنا ہے۔
میں نے سنا ہے!
ایک بڑے سے کالی مونچھوں والے ’’انکل‘‘
بومب (Bomb) لگا کر آئیں گے۔
سب بچے مرجائیں گے!!

بابا! کیوں ماریں گے ہم کو؟
ہم سے کوئی بھول ہوئی کیا؟
ہم سے کیوں ناراض ہیں ’’انکل‘‘؟

بابا! اُن کو گڑیا دے دوں؟
یا پھر میرے رنگوں والی، یاد ہے نا وہ نیلی ڈبیا؟
میری پچھلی سال گرہ پر مجھ کو آپ نے لا کر دی تھی۔
اور میری وہ پیاری پونی،
ریڈ کلر کی، تتلی والی!
وہ بھی دے دوں؟
پھر تو نہیں ماریں گے مجھ کو؟

یاد ہے بابا؟ ایک دفعہ جب
مجھ کو ہاتھ پہ چوٹ لگی تھی۔
بہت زیادہ درد ہوا تھا!!
تھوڑا سا خوں بھی نکلا تھا!!!
بہت زیادہ روئی تھی میں!!!

کیا یہ بم بڑا ہوتا ہے؟
بہت زیادہ چوٹ لگے گی؟
درد بھی شاید زیادہ ہوگا!!
بابا مجھ کو ڈر لگتا ہے!!!

کلام: عاطف جاوید عاطفؔ

Comments

  1. بابا! کیوں ماریں گے ہم کو؟
    ہم سے کوئی بھول ہوئی کیا؟
    ہم سے کیوں ناراض ہیں ’’انکل‘‘؟

    یہی کہا تھا اس بے سہارا لڑکی نے جو جولائی 2007ء میں جامعہ حفصہ میں اپنی چھوٹی بہن سمیت فوجی کاروائی کا شکار ہوئی
    http://www.theajmals.com/blog/2009/07/15

    ReplyDelete
  2. ناطقہ سر بگریباں ہے اسے کیا کہیے

    ReplyDelete
  3. بابا مجھ کو ڈر لگتا ہے!


    اور اگر جس کے بابا ہی ناہوں تو :( :( :(

    ReplyDelete
  4. ہم سے کوئی بھول ہوئی کیا؟
    ہم سے کیوں ناراض ہیں ’’انکل‘‘؟

    اوہ میری پیاری سوہنی بچی آپ تو اِتنی پیاری ہو کون ظالِم لوگ ہیں جِنہیں اِتنی پیاری پونیاں پہننے والی گُڑیا پر رحم نہیں آئے گا لیکِن بیٹا شاید ہمارے گناہ اِتنے زیادہ ہو گئے ہیں کہ کِسی بھی بُھول کے لِئے ذِمے دار ہم ہی ہیں
    آؤ بچے دُعا گو ہو جائیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں مُعاف کردے ہماری غلطیوں سے درگُزر کرکے اپنی امان عطا کرے،آمین

    ReplyDelete
  5. عمار بھائی کیا نظم ارسال کی ہے بہت خوب اب تو ایسا ہی لگتا ہے آج بھی چھٹی کا اعلان سنا ہے

    ReplyDelete
  6. اچھی نظم ہے.

    اور تھیم بھی زبردست ہے. میں تو اتنے دنوں بعد تمھارے بلاگ پر آئی. زبردست لگ رہا ہے. :wel:

    ReplyDelete
  7. شکریہ ماوراء۔ اور اتنے دنوں بعد آنے کی بات نہیں، میں نے تھیم ابھی یکم نومبر ہی کو تبدیل کی ہے :) اچھی ہے نا؟ محنت بھی اسی حساب سے کرنی پڑی ہے :P

    ReplyDelete
  8. یہ نظم پڑھ کر بہت دکھ ہوتا ہے۔ یہ ہمارے اپنے ہی اعمال کی سزا ہے۔ اگر ہم امریکہ کو افغانستان کے معصوم بچوں (اور دیگر بے گناہ شہریوں) پر بمباری کے لیے اپنے وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہ دیتے تو آج پاکستانی بچے بھی محفوظ ہوتے۔

    ReplyDelete
  9. ہا ہا کہوں کیا کہوں . پاکستانی حالات پر بہت ترس آتا ہے .

    ReplyDelete
  10. واقعی بہت اچھی ہے. سائیڈ بار میں عمار ابن ضیاٖء بھی بہت اچھا لگ رہا ہے.

    ReplyDelete
  11. ماوراء says:
    6 November, 2009 at 8:44 AM
    واقعی بہت اچھی ہے. سائیڈ بار میں عمار ابن ضیاٖء بھی بہت اچھا لگ رہا ہے

    واقعی عمار بہُت اچھا لگ رہا ہے ہمم
    آخِر بھائ کِس کا ہے یعنی میرا

    ReplyDelete
  12. موجودہ حالات کے پس منظر کی بہترین عکاسی
    بہت خوب
    .-= عامر´s last blog ..Very Funny Cartoon =-.

    ReplyDelete
  13. ہمیں کرپشن سے پاک پاکستان چاہیے
    ہمیں احساس تحفظ کی ضرورت ہے
    ہمیں زات پات میں تقسیم ہونے سے بچائیے
    ہمیں ہمارے بچوں کے لیے صاف سھترا نظام تعلیم چاہیے
    ہمیں حصول علم کے یکساں مواقع مہیا کیجیے
    ہمیں ہماری ماوں بہنوں کے لیے احساس تحفظ چاہیے
    ہم تو اپنے معصوم بچوں کو قتل کر کے نادم بھی نہیں ہوتے کہ زندہ رکھتے تو ان کو کھلاتے کیا
    .-= یہ لوگ بھی کیا لوگ ہیں مر کیوں نہیں جاتے´s last blog ..ہمیں احساس تحفظ کی ضرورت ہے =-.

    ReplyDelete

Post a Comment