Zeb & Haniya - Paimona

گذشتہ روز یعنی 14 جون، 2009ء بروز اتوار کوک اسٹوڈیو کی واپسی ہوئی. کل کی پہلی قسط میں کئی فن کاروں نے اپنی آواز کے جوہر دکھائے لیکن مجھے زیب اور حانیا کے فارسی گیت ’’پیمانہ‘‘ نے اپنی طرف متوجہ کیا.

اب اس کی شاعری تلاش کررہا ہوں تو مل کر نہیں دے رہی. رومن میں یہاں لکھی ہوئی ہے لیکن اس میں کچھ غلطیاں بھی ہیں اور رومن پلے بھی نہیں پڑتی. میں نے ایک رفیق کار کی مدد سے کچھ کوشش کرکے اسے جیسے تیسے لکھا ہے اور بڑی تحقیق سے آخرکار ترجمہ بھی شامل کرلیا ہے... کسی کو اس کی سمجھ آئے تو غلطیاں درست کردے.

پیمانہ بدہ کہ خمار استم(ایسا جام دے کہ مجھے خمار آجائے)
پیمانہ بدہ کہ خمار استم (ایسا جام دے کہ مجھے خمار آجائے)
من عاشقِ چشمِ مستِ یار استم (میں یار کی مست آنکھوں کا عاشق ہوں)
من عاشقِ چشمِ مستِ یار استم (میں یار کی مست آنکھوں کا عاشق ہوں)
بدہ بدہ کہ خمار استم (دے، دے کہ مجھے خمار آجائے)
پیمانہ بدہ کہ خمار استم (ایسا جام دے کہ مجھے خمار آجائے)

چشمت کہ باغِ ختن میمنت (تیری آنکھیں جن سے باغِ خُتَنْ میں رونق ہے)
{ختن:چینی تاتار کے ایک مشہور شہر کا نام جہاں کے ہرَن مشہور ہیں اور جہاں سے مشکِ نافہ آتا ہے۔ (بحوالہ جامع حسن اللغات، فارسی۔اردو)}
رویت بہ گلاب ہائے چمن میمنت (تیرا چہرہ جس سے چمن کے گلابوں میں رونق ہے)
گل رو بہ کنید ورق ورق بوئے کنی (پھول سا چہرہ جس سے پتا پتا مہکتا ہے)
بہ لالہٴ زارِ بوطن می یارت (یار کا وطن لالہ زار ہے)

پیمانہ بدہ کہ خمار استم(ایسا جام دے کہ مجھے خمار آجائے)
پیمانہ بدہ کہ خمار استم (ایسا جام دے کہ مجھے خمار آجائے)
من عاشقِ چشمِ مستِ یار استم (میں یار کی مست آنکھوں کا عاشق ہوں)
من عاشقِ چشمِ مستِ یار استم (میں یار کی مست آنکھوں کا عاشق ہوں)
بدہ بدہ کہ خمار استم (دے، دے کہ مجھے خمار آجائے)
پیمانہ بدہ کہ خمار استم (ایسا جام دے کہ مجھے خمار آجائے)

از آمدنت اگر خبر می داشتم (اگر تیرے آنے کی خبر مجھے ملے)
پیشِ قدمت کوچہ را گل می کشتم (میں تیرے قدموں سے پہلے گلی میں پھول بچھاؤں)
گل می کشتم گلِ گلاب می کشتم (پھول بچھاؤں، گلاب کے پھول بچھاؤں)
خاکِ قدمت پدی دمِ وارداشتم (تیرے قدموں کی خاک پر اپنا آپ وار دوں)

پیمانہ بدہ ۔۔۔ (جام دے۔۔۔)
پیمانہ بدہ۔۔۔ (جام دے۔۔۔)
پیمانہ بدہ کہ خمار استم (ایسا جام دے کہ مجھے خمار آجائے)
من عاشقِ چشمِ مستِ یار استم (میں یار کی مست آنکھوں کا عاشق ہوں)
من عاشقِ چشمِ مستِ یار استم (میں یار کی مست آنکھوں کا عاشق ہوں)
بدہ بدہ۔۔۔( او۔ وائے وائے)
بدہ بدہ۔۔۔ (وائے وائے وائے)
بدہ بدہ کہ خمار استم (دے، دے کہ مجھے خمار آجائے)
پیمانہ بدہ کہ خمار استم (ایسا جام دے کہ مجھے خمار آجائے)

Comments

  1. یہ والا تو پشتو فارسی مکس نہیں، وہ جو لنک دیا ہے وہ پشتو اور فارسی مکس ہے۔ بہت اچھا گایا ہے۔
    .-= ساجداقبال´s last blog ..او عذرا جاناں: ایک خوبصورت افغان لوک گیت =-.

    ReplyDelete
  2. اوہ اچھا... میں نے درست کردیا وہ جملہ.

    ReplyDelete
  3. pls translation of this song.

    ReplyDelete
  4. یہ کو ک سٹوڈیو کیا بلا ہے؟

    غالباً گانوں کا پروگرام ہے لیکن نشر کس چینل پر ہوتا ہے؟

    ReplyDelete
  5. زبردست عمار۔ ترجمہ خود کیا ہے؟
    .-= قدیر احمد´s last blog ..حضرت علی نے فرمایا۔۔۔ =-.

    ReplyDelete
  6. ساجد وہ پشتو فارسی ریمکس کا لنک کیا ہے؟
    .-= قدیر احمد´s last blog ..حضرت علی نے فرمایا۔۔۔ =-.

    ReplyDelete
  7. ترجمہ شامل کردیا ہے حنا.

    ReplyDelete
  8. کچھ خود کیا، کچھ لغت سے مدد لی اور کچھ ایک دفتری ساتھی سے. :)

    ReplyDelete
  9. جی سعود، کوکاکولا والوں کا میوزیکل پروگرام ہے. تقریبا ہر انٹرٹیمنٹ چینل سے نشر ہوتا ہے اتوار کو... شام 7 بجے. جیو ٹی وی، ہم، اے ٹی وی، ڈان نیوز، ٹی وی ون، وغیرہ سے.

    ReplyDelete
  10. ذبردست :wel:

    ReplyDelete
  11. It is a rubai of umar khayaam. Very melodiously sung.

    ReplyDelete
  12. شکریہ قوسین اور تحسین احمد. بلاگ پر خوش آمدید.

    ReplyDelete
  13. زبیر انجم صدیقی28 June 2009 at 17:24

    ابن ضیاء ۔۔ صاحب آپ نے ایک مفید کام کیا ہے ۔۔ اس کام فارسی کی جستجو میں اضافہ ہوا ہے ۔۔

    شکریہ

    ReplyDelete
  14. بہت شکریہ زبیر صاحب! اور آپ کو بلاگ پر خوش آمدید. :)

    ReplyDelete
  15. رباعی کے ترجمے کی تلاش تھی۔ نیٹ پر تلاش کیا تو یہاں مل گیا۔ شکریہ۔ اردو کے فروغ کے لیے آپ کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔

    ReplyDelete
  16. [...] ابنِ ضیاء » Blog Archive » زیب و حانیا : پیمانہ (مع ترجمہ) ibnezia.com/blog/2009/06/zebnhaniya-paimona – view page – cached  #ابنِ ضیاء RSS Feed ابنِ ضیاء » زیب و حانیا : پیمانہ (مع ترجمہ) Comments Feed ابنِ ضیاء خوش آمدید دعا Taken. اردو سب ٹائٹلز — From the page [...]

    ReplyDelete
  17. السلام اعلیکم

    مجھے بھی ترجمہ درکار تھا ،الف نظامی صاحب کی بہت مشکور ہوں انھوں نے یہ لنک فراہم کیا

    خوش رہیں

    ReplyDelete
  18. چمن ازکابل17 February 2010 at 20:43

    It was really nice. This song become the most famous nowadays here in Kabul. I couldn't download the video can you help me. Thanks

    ReplyDelete
  19. چمن از کابل!
    اس صفحے پر آپ کو MP3 اور ویڈیو فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کا ربط مل جائے گا:
    http://cokestudio.com.pk/episodes/episode01/

    ReplyDelete

Post a Comment