Under Fear

کیا کراچی میں ایک بار پھر خوف کی فضا اور تصادم کا ماحول قائم ہونے جارہا ہے؟ گذشتہ رات کئی علاقوں میں فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلایا گیا، چند ہلاکتیں ہوئیں، کشیدگی پھیلی، کاروبار بند کرایا گیا، اور ڈبل سواری پر کئی ماہ تک برقرار رہنے والی پابندی چند دن کے لیے ہٹائے جانے کے بعد دوبارہ لگادی گئی۔ یہ واقعات صرف گذری شب تک محدود نہیں بلکہ گذشتہ کچھ عرصہ سے مسلسل ایسے واقعات اور بیانات سامنے آرہے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کراچی میں رہنے والی قومیتوں کو ایک بار پھر تصادم کی طرف لے جایا جارہا ہے اور یوں لگتا ہے کہ ’’پٹھان۔مہاجر‘‘ کے نام پر ایک بار پھر فسادات شروع ہونے کو ہیں۔ (اللہ امان میں رکھے۔ آمین)

12مئی کے موقع پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے نشتر پارک، کراچی میں جلسہ کرنے، اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے اور پھر ہڑتال کرنے جیسے اعلانات نے صورتِ حال کافی گھمبیر کردی ہے۔ ایسا گمان ہوتا ہے جیسے اے این پی کراچی کے موجودہ منظرنامے سے مطمئن نہیں ہے اسی لیے وہ کراچی کی دوسری جماعتوں خاص کر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو اپنی طاقت کا احساس دلانا چاہتی ہے۔ دوسری طرف ایم کیو ایم یقیناً نہیں چاہے گی کہ اس کے شہر میں اس قسم کے مظاہرے ہوں۔

یہاں عام آدمی بھی اسی خوف میں مبتلا ہے کہ مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی کراچی کے حالات بگاڑ کی طرف بڑھیں گے اور ایک بار پھر لسانی فسادات دیکھنے کو آئیں گے۔کیا پاکستان پیپلز پارٹی اپنے دو حلیفوں کو آپس میں لڑائی جھگڑے سے باز رکھ سکے گی؟ مئی میں کراچی کے کئی طلبا امتحانات میں مصروف ہوں گے اور صورتِ حال گڑبڑ ہونے کی صورت میں تعلیمی نظام پر بُرا اثر پڑے گا۔ عوام کی فکر تو بہرحال، نہ پہلے کسی نے کی تھی نہ اب کسی کو ہے۔ ملک کو چاہے جتنے خطرات لاحق ہوجائیں، یہ سیاہ ست دان اپنے مفادات کی جنگ لڑتے آئے ہیں اور اب بھی کوئی نیک ارادے نہیں ہیں۔ اللہ ہم پر رحم کرے۔ آمین۔

Comments

  1. پختونوں کے خلاف ایم کیو ایم نے کب جلسہ کرا ہے؟

    ہاں البتہ اے این پی کو شہر میں جلسے جلوس کرنے کی مکمل آزادی ہونا چاہئے.

    ReplyDelete
  2. عارف کریم27 April 2009 at 11:34

    بھائیو، ہم سب پہلے انسان ہیں، پھر مسلمان ہیں، پھر فرقے ہیں، پھر شیطان ہیں :(

    ReplyDelete
  3. میرا پاکستان!
    میرے خیال میں موجودہ صورتِ حال کی بظاہر ذمہ دار اے این پی ہے. اندرونِ خانہ اگر ایم کیو ایم نے کوئی چھیڑ چھاڑ کی ہو تو وہ الگ بات ہے لیکن اس بار یہ قصہ اے این پی ہی نے شروع کیا ہے.

    افتخار اجمل!
    انکل! ایم کیو ایم کے خلاف کہنا یا لکھنا اس وقت سب سے آسان کام ہے.لیکن کراچی کے غیر جانبدار لوگوں سے بھی پوچھیں تو وہ ایم کیو ایم کی حالیہ کارکردگی کی تعریف کرتے نظر آئیں گے. ایم کیو ایم نے ایسا کوئی طاقت کا مظاہرہ نہیں کیا کہ اے این پی کا خون کھولنے لگے. اگر آپ کے خیال میں پختونوں کی موجودگی الطاف حسین کو تکلیف دیتی ہے تو اس سے کہیں زیادہ تکلیف اے این پی کو کراچی میں مہاجروں کی موجودگی دیتی ہے... :sad:
    جہاں تک تعلق ہے انٹرنیٹ پر ایم کیو ایم کے مظالم پر بکھرے صفحات کا، ان کی حقیقت سے بھلا کس کو انکار ہوسکتا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ صرف ایم کیو ایم ہی کو نشانہ بنایا جاتا ہے. دوسری سیاسی جماعتوں کے مظالم بھی اسی طرح سامنے آنے چاہئیں.

    نعمان!
    درست.

    عارف کریم!
    کوئی شک؟ ویسے تم یہاں کا راستہ کیسے بھٹک گئے؟ :razz:

    ابوشامل!
    ہمارے میڈیا کے کارنامے تو سب کے سامنے ہیں بھائی... پیشین گوئیاں چل رہی ہوتی ہیں. :P

    شاہدہ اکرم!
    وعلیکم السلام آپی. اتنے دن بعد آپ کو دیکھ کر اچھا لگا... مصروفیت کے باعث رابطہ تو بالکل ہی کٹ کر رہ گیا ہے. بس آپ دعا کریں کہ حالات قابو میں رہیں.

    ڈفر!
    یہ آپ کو ووٹ نہ دینے کا نتیجہ ہے؟ مطلب آپ کو جیل ہونی چاہیے؟ :haha:

    وقاص میر!
    سلام عرض ہے بھائی... امید ہے خیریت سے ہوگے. :-)

    ReplyDelete
  4. عبداللہ16 May 2009 at 14:37

    انٹر نیٹ پر ایم کیو ایم کے لیئے جو کچھ لکھا گیا ہے اس میں حقیقت سے کہیں زیادہ افسانہ بھی ہے اور وقت انشاء اللہ سچائی کو ثابت کرے گا یہ میرا ایمان ہے-پختون ضرور جلسہ کریں مگر ان کے تو ارادے ہی کچھ اور ہیں وہ افغان بستیوں پر اپنے جھنڈے لگا کر اور ان افغان مہاجرین کے بل بوتے پر اپنی سیا ست چمکانا چاہتے ہیں،
    جو پاکستانی پختون ہیں ان کے پاکستانی ہونے سے نہ پہلے کبھی کسی نے انکار کیا ہے اور نہ اب کسی کو انکار ہے،
    بشری زیدی کی حاد ثاتی موت کو بہانہ بھی ان لوگوں نے بنایا جو پٹھانوں اور اردو اسپیکنگ کے درمیان فساد کروانا چاہتے تھے،

    ReplyDelete

Post a Comment