Laaton Ke Bhoot

مبارک ہو۔۔۔ تمام ججوں کو بحال کردیا گیا۔ رات گئے وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے تمام ججوں کی بحالی کا اعلان کیا، ساتھ ہی دفعہ 144 کے خاتمے اور تمام گرفتار سیاسی کارکنان و وکلاء کی رہائی کا بھی اعلان کیا گیا۔ میری طرف سے آپ سب کو اس خوش خبری پر بہت بہت بہت مبارک باد۔

دو دن پہلے تک صرف میرا ہی نہیں، بلکہ میں نے جس جس سے اس موضوع پر بات کی، اکثریت کا خیال تھا کہ کچھ بھی ہوجائے، جسٹس افتخار چودھری بحال نہیں ہونے والے۔ لیکن کل صبح جب احتجاجی قافلے روانہ ہوئے تو ایسا لگتا تھا کہ آر یا پار والا مقام آگیا ہے۔ نواز شریف اور اعتزاز احسن کا نظربندی کے احکامات نہ مانتے ہوئے تمام رکاوٹیں خاطر میں نہ لا کر باہر آجانا وہ مرحلہ تھا جب لانگ مارچ کی کامیابی کا سفر شروع ہوا اور شام تک ایسا لگ رہا تھا کہ اب حکومت کے پاس دو ہی راستے بچے ہیں۔ ذلیل ہوجائے یا عزت کا سامان کرلے۔۔۔ دوسرا راستہ منتخب کرلیا گیا۔

اتنا ہنگامہ ہوا، مسائل کھڑے کیے گئے، سب سے بڑھ کر دلوں میں کدورتیں بڑھیں، فاصلے بڑھے، اس کے بعد "میں نہ مانوں" کی رٹ لگاکر اقدار کی کرسی پر بیٹھے ہوئے جب عوام کے ہجوم کو دیکھ کر بوکھلائے تو راستے پر آئے، یعنی لاتوں کے بھوت باتوں سے تو مانتے ہی نہیں ہیں نا۔۔۔

جو کچھ بھی ہوا، اس کے بارے میں تفصیل سے بہت لوگ لکھیں گے۔۔۔ میری یہ مختصر سی پوسٹ ہی کافی ہے۔ ;) اور۔۔۔۔ باقی کچھ ہو نہ ہو، مجھے خوشی ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے میرے ووٹ کی لاج رکھ لی ہے۔ :P

Comments

  1. اچھا ہوا آپ مل گئے۔ میں زرداری کے ’’اکلوتے ووٹر‘‘ کی تلاش میں‌تھا۔ :hmm:

    ReplyDelete
  2. اوئے پیپلیے
    ووٹ کی لاگ کیا رکھنی تھی زرداری نے؟ اس نے تو اپنی کرسی بچائی
    مقام عبرت تو یہ ہے کہ یہ سارا واقعہ جسے پیپلز پارٹی کیش کرانی کی کوشش کر رہی ہے پارٹی کی میت کے سینے میں ایک اور خنجر ثابت ہوا ہے
    اب اللہ کرے کوئی گند نا ڈالے حکومت، جسکی امید بہت کم ہے

    ReplyDelete
  3. شکر ہے زرداری نے پیپلز پارٹی کی عزت رکھ لی۔۔میں نے سوچا تھا کہ اگر یہ لائن پر نہ آیا تو میں نے پیپلز پارٹی سے اتنا پرانا ناطہ توڑ دینا ہے۔ ;P :D

    ReplyDelete
  4. زین!
    کیا کرنا ہے اس اکلوتے کے ساتھ؟ :P

    درویش!
    جیسے بھی مانا، مان تو گیا۔۔۔ جیو والوں کا مسٹر جیم آصف زرداری سے یہی تو کہتا ہے کہ "احساس کرنے کا شکریہ"۔ :)

    جعفر!
    دیکھ لیتے ہیں کہ واقعی آزاد ہوا ہے یا اب بھی سپنا دکھایا گیا ہے۔

    ڈفر!
    :wink:

    ماوراء!
    تمہارا کون سا ناطا ہے اب تک؟ میں تو سمجھا، بی بی کے ساتھ دفن ہوگیا ہوگا۔ :D

    ReplyDelete
  5. محمد سعد22 March 2009 at 22:30

    زین زیڈ ایف اور ڈفر بھائی، آؤ مل کر اس کی پھینٹی لگاتے ہیں۔ hmmm
    اوئے یہ تبصروں کی اطلاع دینے والا پلگ ان کدھر گیا؟‌ :hmm:

    ReplyDelete

Post a Comment