Uni Diary - PG

کچھ انگریزی فلموں/ پروگرامز/ گیم یا رئیلیٹی شوز پر لکھا ہوتا ہے PG یعنی Parental Guidance۔مراد ہوتا ہے کہ بچے والدین کی رہنمائی کے بغیر نہ دیکھیں۔لیکن جامعہ کراچی اور پی جی کا کیا تعلق ہے؟ :P یہ اندازہ کرسکتے ہیں آپ؟

جامعہ کراچی میں مرکزی محمود حسین لائبریری اور کینٹین سے آگے بڑھ کر ایک مقام پی جی کے نام سے جانا جاتا ہے اور جامعہ کے اکثر طلبا کی زبان سے یہ لفظ سننے کو ملتا ہے کہ یار، پی جی میں ملتے ہیں۔ لیکن یہاں پی جی سے مراد ہرگز یہ نہیں ہوتا کہ والدین کی رہنمائی (Parental Guidance) میں ملتے ہیں۔ :D جامعہ کراچی میں پی جی کا مطلب ہے ’’پریم گلی‘‘۔ :haha:

یہ مقام ایسا ہے جہاں کافی کینٹینز ہیں، درخت ہیں، چھاؤں ہوتی ہے، بینچز لگی ہیں۔۔۔ اور یہ مقام ایک وقت اس لیے مشہور تھا کہ یہاں جوڑے (couples) بیٹھا کرتے تھے۔۔۔ اللہ جانے اب بیٹھتے ہیں یا نہیں لیکن بہرحال اس مقام کا نام اسی مناسبت سے پی جی یعنی پریم گلی پڑ گیا ہے۔۔۔

جامعہ میں اب تک چار اسائنمنٹس مل چکے ہیں۔ اسلامیات کے اسائنمنٹ کا موضوع تھا: ’’اسلام کا تصورِ جہاد‘‘۔ یہ تو میں مکمل کرچکا ہوں۔۔۔ اب جو تین بچے ہیں وہ مطالعہ پاکستان، سیاسیات اور تعلیم کے ہیں۔۔۔ مطالعہ پاکستان کے اسائنمنٹ کے لیے میں نے جو موضوع منتخب کیا ہے، وہ ہے ’’کیا دو قومی نظریہ موجودہ دور میں قابلِ عمل ہے؟‘‘۔ تعلیم کے اسائنمنٹ کا موضوع ’’اسلامی تصورِ تعلیم و اہمیت، قرآن و حدیث کے حوالے سے‘‘ ہے۔ سیاسیات کے اسائنمنٹ کا موضوع پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے میں نے۔۔۔ ابھی تو یہ ٹینشن ہے کہ انہیں لکھنے کا وقت کب ملے گا۔۔۔ :sad: کیونکہ زیادہ تر طلبا کاپی پیسٹ پر اکتفا کرتے ہیں اور مجھ سے یہ نہیں ہوتا۔ جب تک میں خود نہ لکھوں، چین نہیں ملتا اس لیے لکھنے کا موڈ بنانے میں بھی وقت لگ جاتا ہے۔ :) خیر، اللہ مالک۔

Comments