بعد از داخلہ

بعد از داخلہ
اگرچہ میں باتیں تو آگے کی لکھ چکا ہوں لیکن سوچا کہ یہ بھی بتاتا چلوں کہ جب آپ کا جامعہ میں داخلہ ہوجائے تو کیا کچھ کرنا ہوتا ہے۔ جامعہ جاکر اس شعبے کی عمارت کا پتا کریں جس میں آپ کا داخلہ ہوا ہو۔ گھبرائیں نہیں، ایسے دنوں میں اکثریت نئے طلباء ہی کی ہوتی ہے۔ اپنے شعبے تک پہنچ کر اس کے دفتر میں جائیں اور فارم حاصل کریں۔ اس فارم کے ساتھ دو کاربن کاپی بھی لگی ہوتی ہیں تاکہ آپ فارم پر جو کچھ لکھیں، وہ ساتھ لگی دونوں کاربن کاپی پر بھی لکھا جائے۔ یہ انتظامی معاملات کے لیے ہوتا ہے۔ اس فارم کے ساتھ آپ کو اپنے انٹرمیڈیٹ کی اصل مارکس شیٹ یا سند، میٹرک کی مارکس شیٹ کی کاپی، شناختی کارڈ کی کاپی، پروزیژنل یا کریکٹر سرٹیفکٹ جمع کروانا ہوتا ہے۔ چونکہ آپ انٹرمیڈیٹ کی اصل مارکس شیٹ جمع کراتے ہیں تو بہتر ہوگا کہ اس کی تین، چار فوٹواسٹیٹ کاپیاں اپنے پاس محفوظ رکھیں کہ بعد میں ضرورت پڑسکتی ہے۔ یہ اصل دستاویز آپ کو تبھی واپس ملتی ہے جب آپ جامعہ سے اپنی پڑھائی مکمل کرلیتے ہیں۔

لباس
جامعہ کا ماحول کچھ حد تک لبرل ہے۔ گھورنے کی عادت دروازے سے باہر چھوڑ آئیں تو زیادہ مناسب ہے۔ :P قومی لباس کی خیر پرواہ ہی کون کرتا ہے، مجھے قوی امید ہے کہ آپ بھی نہیں کریں گے۔ :D میرا اندازہ ہے کہ لڑکوں میں 90 فیصد طلباء جینز پہنتے ہیں، 5فیصد طلباء ڈریس پینٹ اور بقیہ پانچ فیصد شلوار قمیض۔ لڑکیوں میں 50 فیصد لڑکیاں قمیض کے ساتھ جینز پہنتی ہیں، 10 فیصد لڑکیاں جینز کے ساتھ شرٹ ہی پہنتی ہیں جب کہ چالیس فیصد لڑکیاں شلوار قمیض پہنتی ہیں۔ یہ ایک سرسری سا اندازہ ہے میرا۔ لڑکوں کے بارے میں یقین سے کہہ سکتا ہوں لیکن لڑکیوں کے بارے میں۔۔۔۔ :hmm: اعداد و شمار کچھ آگے پیچھے ہوسکتے ہیں لیکن معمولی ہی سا فرق ہوگا۔

اکثریت/ اقلیت
اس میں کوئی شک نہیں کہ جامعہ میں لڑکیاں اکثریت میں اور لڑکے اقلیت میں ہیں۔ تقریبا 70 ۔ 30 کا تناسب ہوگا۔ اس لیے کہیں کام کروانے کے لیے انتظار نہ کریں کہ کب آپ کو موقع ملے۔ لڑکیوں کو "معاف کیجئے گا" (ایکسکیوزمی) کہہ کر آگے بڑھتے جائیں، آپ کو راستہ فراہم کردیا جائے گا۔ کبھی یہ نہ سوچیں کہ لڑکیوں کی اتنی بڑی قطار ہے تو جب یہ فارغ ہوگی، تب آپ اپنا کام کروائیں گے۔ اس میں آپ کا سارا وقت نکل جائے گا اور قومی امید ہے کہ تب بھی آپ کا کام نہ ہوسکے۔ ہمیں تعلیم کا مضمون پڑھانے والی استانی کا کہنا تھا کہ جس حساب سے جامعہ میں لڑکیوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، اس سے لگتا ہے کہ آئندہ کچھ سالوں میں یہ جامعہ صرف خواتین کے لیے رہ جائے گی۔ :sad:

Comments

  1. یہ سب پڑھنے کے بعد میں نے سیشن 2011،12 میں جامعہ میں داخلے کا پروگرام بنا لیا ہے اور ابھی سے تیاری شروع کر دیتا ہوں۔ بس یہ میری تھوڑی سی مدد کر دو کہ کس ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ صحیح رہے گا۔ میری قابلیت کا تو تمہیں پتا ہی ہے۔ سمجھ رہے ہو نا میری بات؟ :wink:

    ReplyDelete
  2. ڈفر!
    اتنی بے قراری؟؟؟ :P ویمن اسٹڈیز کے شعبے میں داخلہ بہتر رہے گا، بلکہ بہترین۔ :haha:

    عبد القدوس!
    یعنی کہ آپ سے بھی اگلے سال ملاقات متوقع ہے۔ :)

    شعیب صفدر!
    بھائی صاحب! چکر لگانے یا چکر چلانے۔ ;P

    ReplyDelete
  3. میں یہ سلسلہ بہت شوق اور دلچسپی سے پڑھ رہا ہوں۔ تم بہت اچھا لکھتے ہو۔

    ReplyDelete
  4. عبد القدوس!
    گڈ لک۔ :D

    نعمان!
    بہت شکریہ جناب۔ میرے ہم جماعت تو مجھے مشورہ دے رہے ہیں کہ الگ سے ایک ویب بناؤں جہاں صرف جامعہ کے بارے میں لکھوں، تصاویر پوسٹ کروں۔۔۔ لیکن فی الحال میرے لیے یہ ممکن نہیں ہے ورنہ بہت منفرد اور معلوماتی چیز ہوسکتی ہے وہ بھی۔

    بلو!
    اگر آپ بھی جناب ڈفر مدظلہ العالی کے پیروکار ہیں تو ویمن اسٹڈیز ہی بہترین شعبہ ہے۔ :razz:

    ReplyDelete

Post a Comment