ذمہ دار کون؟ پاکستان!!!

یہ "ویسا" والا ذمہ دار نہیں ہے جسے کہیں کہ "پاکستان بہت ذمہ دار ملک ہے۔" بلکہ یہ "ایسا" والا ذمہ دار ہے جسے کہتے ہیں کہ "پاکستان ہر مصیبت کا ذمہ دار ملک ہے۔" بھئی، ہندوستانی لوک سبھا پر حملہ ہوا، ذمہ دار کون؟ پاکستان! سمجھوتہ ایکسپریس کا حادثہ ہوا۔ ذمہ دار کون؟ پاکستان!! ممبئی حملے ہوئے، ذمہ دار کون؟ پاکستان!!!

خیر، ہندوستان میں جو کچھ ہوتا رہا اور جو کچھ ہوتا رہے گا، امید قوی ہے کہ اس کا ذمہ دار پاکستان ہی کو ٹھہرایا جاتا رہے گا۔ لیکن اندر کی خبریں ہیں کہ عراق میں عراقی صحافی منتظر الزیدی نے عراقی وزیر اعظم نور المالکی کے ساتھ پریس کانفرنس میں امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کو جوتے مارے، ذمہ دار کون؟؟؟ پاکستان۔۔۔ پاکستان۔۔۔ پاکستان!!! کیوں بھلا؟؟


جوتے سیالکوٹ کے بنے ہوئے تھے :P

Comments