Hum Aik Hain?

میں سوچ رہا ہوں کہ کیا ہمارا ہندوستانی گرم خون جوش مارنے لگا ہے یا ہم پر افغانستان کی آب و ہوا کا اثر ہوگیا ہے؟ جہاں دیکھو، ہم لوگ لڑائی جھگڑے میں مصروف ہیں۔ اللہ جانے کہ کیا ہم بھی اپنے اوپر جنگجو قوم کا لیبل لگانے جارہے ہیں؟ قبائلی علاقوں کی جنگ کا تو خیر کیا کہنا، یار لوگ کہتے ہیں کہ ہماری اپنی جنگ ہے۔ چلو چار و ناچار مان لیتے ہیں۔ پنجاب میں وزیرِ اعلیٰ میاں شہباز شریف اور گورنر سلیمان تاثیر کے درمیان رسہ کشی، اسلام آباد میں چیف جسٹس عبد الحمید ڈوگر کی بیٹی فرح ڈوگر کے امتحانی نمبر بڑھانے کے مسئلہ پر پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی اور سپریم کوٹ کی کھینچا تانی، کراچی میں دیکھو تو متحدہ قومی مومنٹ اور اے این پی ﴿چلیں، یوں کہہ لیتا ہوں کہ افغان مہاجر کے مابین﴾ فسادات، ملکی سطح پر دیکھو تو وکلاء کا احتجاج، عالمی منظرنامے پر دیکھو تو پاک بھارت کشیدگی۔۔۔
اب ہم یہ گنگنائیں کہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں، ہم ایک ہیں یا یہ سوال کریں کہ کیا ہم ایک ہیں؟ کیا ہم ایک ہیں؟

Comments