Azra Ki Guriya

میرے ذہن میں عرصہ سے بچوں کے لیے کسی پروجیکٹ پر کام کرنے کا خیال تھا۔ انٹرنیٹ پر اگر آپ تلاش کریں تو بچوں کے لیے بہت سا دلچسپ مواد دستیاب ہے۔ یوٹیوب پر بھی بچوں کے حوالے سے بہت سی نظمیں، کہانیاں موجود ہیں لیکن اگر آپ اردو میں کچھ تلاش کرنا چاہیں تو آپ کو مایوسی ہی ہوگی۔

دو ہفتے پہلے، میں نے چھٹی کا ایک دن یوٹیوب سرچ کرتے گزارا اور اردو کے حوالے سے مجموعی صورتحال دیکھ کر فیصلہ کیا کہ اب اپنی موجودہ اور آنے والی نسل کے معصوم معصوم بچوں کے لیے کوئی کام شروع کیا جائے۔ لہٰذا شعیب سعید شوبی کے ساتھ مل کر اس منصوبے کا آغاز ہوا۔

ابتداء میں ہم نے بچوں کی اردو نظموں پر کام کرنے کا سوچا۔ اس سلسلے میں، میں نے اپنی بہن سے ایک نظم ریکارڈ کروائی جس پر شوبی نے اینی میشن دی۔ آپ بھی دیکھئے اور ہمیں اپنی قیمتی آراء سے نوازیے۔



عذرا کی گڑیا نہانے لگی
نہانے لگی، ڈوب جانے لگی
عذرا کی گڑیا نہانے لگی
نہانے لگی، ڈوب جانے لگی

بڑی مشکلوں سے بچایا اسے
بڑی مشکلوں سے بچایا اسے
کنارے پہ میں کھینچ لایا اسے
کنارے پہ میں کھینچ لایا اسے

یہ ہماری پہلی کوشش ہے اور یقینا اس میں کئی خامیاں ہیں جن کی تلافی ہم اپنی جلد ہی آنے والی دوسری نظم میں کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ :)

Comments