چین آیا

رات بھر خوب رو کے چین آیا
اپنا تکیہ بھگوکے چین آیا

اشک کے ایک ایک قطرے میں
غم کا دریا سمو کے چین آیا

وہ میرا آخری سہارا تھی
آج اس کو بھی کھو کے چین آیا

آہ عمار! تھی وہ بے چینی
موت کی نیند سو کے چین آیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حقیقت ہے کوئی سپنا نہیں ہے
وہ میرا تھا مگر میرا نہیں ہے

تمہارے ساتھ بھی چلنا ہے مشکل
تِرے بن بھی مجھے رہنا نہیں ہے

بچھڑ کر اپنی جاں سے آہ عمار!
یہ زندہ ہے مگر زندہ نہیں ہے

مجھے اب موت آجائے خدایا
مجھے جینا نہیں، جینا نہیں، جینا نہیں، جینا نہیں ہے!!!

Comments