ٹریفک کا ایک اصول

میں نے جی ٹی اے ﴿گرینڈ تھیف آٹو﴾ وائس سٹی بہت کھیلا۔۔۔۔ اب تو خیر کھیل کھیل کر بور ہوگیا تو چھوڑ دیا۔۔۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد اور بے حد دلچسپ کمپیوٹر گیم ہے۔ اس میں نہ صرف مختلف مشنز مکمل کرنے ہوتے ہیں، بلکہ دوسرے بھی کئی کام کیے جاسکتے ہیں جیسے لوگوں کی گاڑیاں چھین کر بھاگ جانا۔۔۔ پولیس کی گاڑی چھینو تو پولیس پیچھے لگ جاتی ہے لیکن اس سے ایک کوڈ کی مدد سے جان چھڑائی جاسکتی ہے۔

میں نوٹ کرتا تھا کہ جب ہم پولیس کی گاڑی بھگاتے تھے تو تمام گاڑیاں ﴿شاید﴾ دائیں طرف ہوکر ہمیں بائیں طرف کا راستہ دیدیتی تھیں تاکہ پولیس تیزی سے اپنے ہدف تک پہنچ سکے۔ اسی طرح تب ہوتا جب ہم فائر بریگیڈ لے کر بھاگتے۔ ٹریفک کا یہ اصول میں نے اس کمپیوٹر گیم سے سیکھا۔

ہمارے ہاں بھی جب ایمبولینس یا فائر بریگیڈ جارہی ہوتی ہے تو اکثر گاڑیاں بائیں طرف ہوکر اسے دائیں طرف کا راستہ خالی فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن مجھے یہ دیکھ کر ہنسی آتی ہے کہ ایمبولینس کے پیچھے پیچھے ڈھیر ساری گاڑیاں ایسی ہوتی ہیں جو اس کی آڑ لے کر نکلنا چاہتی ہیں تاکہ ٹریفک رش سے بچ سکیں یا اگر ایمبولینس ٹریفک کا اشارہ توڑتی ہوئی نکلے تو اس کے پیچھے پیچھے نکل جائیں۔۔۔ :P

Comments