ٹھنڈ

لوگ روپ بدل لیتے ہیں، ہمارے ہاں ابھی صرف موسم بدل رہا ہے۔ راولپنڈی/ اسلام آباد کی طرف بارش ہوئی ہے تو اب ماہ نومبر کے وسط میں آکر فضا میں ٹھنڈک کا احساس بڑھنے لگا ہے۔ رات کو پنکھے یا تو بند ہوجاتے ہیں یا بہت ہی ہلکے۔ صبح پانی یخ ہورہا ہوتا ہے۔

سردی کا موسم مجھے اچھا لگتا ہے لیکن صرف اس صورت میں جب آپ لحاف میں دبک کر سخت سردی کے موسم میں آئسکریم کھاتے ہوئے ٹی وی دیکھ رہے ہوں۔۔۔ :P  افسوس کہ مجھے ایسا موقع اب تک نہیں مل سکا۔۔۔ مجھے تو وہی صبح سویرے ﴿یعنی نو بجے﴾ :wink:  اٹھ کر دفتر آنا ہے، دن بھر کی۔بورڈ ﴿کلیدی تختہ﴾ :D  پر انگلیاں چلانی ہیں، صبح ابو کے ساتھ بائک پر آنا ہے، رات مغرب کے بعد بائک پر ہی گھر واپس جانا ہے۔۔۔ یعنی سردی کا مزا ٹھیک طرح سے۔۔۔

چلیں، آپ بتائیں کہ آپ کو سردی کا موسم اچھا لگتا ہے یا برا؟ اور آپ کا دل کیا چاہتا ہے کہ اس موسم سے کس طرح لطف اندوز ہوا جائے؟

Comments