Obama Baloch

براک اوباما آخرکار امریکی صدر منتخب ہوگئے۔ آپ کہیں گے کہ یہ تو پرانی خبر ہوئی، اچھا چلیں نئی خبر یہ ہے کہ کراچی کے علاقے لیاری میں رہائش پذیر بلوچی مکرانی لوگوں نے اوباما کے صدر منتخب ہونے پر بہت زیادہ جشن منایا ہے۔ جانتے ہیں کیوں؟ کیوں کہ ان کا بھائی امریکی صدر منتخب ہوگیا ہے۔  :P  واقعی۔۔۔!! دیکھنے میں جو انہی کے جیسا لگتا ہے۔

کافی سال پہلے جب ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئی تھی تو کراچی ٹیسٹ میچ کے دوران تماشائیوں میں بلوچوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور وہاں نعرے بلند ہورہے تھے، “لارا بلوچ۔۔۔ لارا بلوچ”۔

Comments

  1. آپ ریسزٹ یعنی نسل پرست تو نہیں ہیں؟ :hmm:
    مزاق کر رہا ہوں یار! :grins:

    ReplyDelete
  2. مجھے کالے رنگ سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، بلکہ میری نزدیک ترین دوستوں میں 2 افریقی ہیں۔ لیکن عمار تمھاری پوسٹ پڑھ کر اتنی ہنسی آ رہی ہے۔ اتنے زبردست انداز میں لکھا ہے۔ :haha: :haha: :haha:

    لیکن میری ایک دوست بلوچ تھی، وہ تو کالی نہیں تھی؟

    ReplyDelete
  3. کسی نے بارک اوباما کو گوجرانوالا میں دکھایا تھا اور آپ نے بلوچ بنا دیا ۔ آگے نجانے کیا ہو

    ReplyDelete
  4. فیصل!
    ارے نہیں بھائی۔ :)

    عبد القدوس!
    :grins:

    ماوراء!
    کچھ بلوچ لڑکیاں بہت خوبصورت ہوتی ہیں جیسی اپنی ماہ نور بلوچ۔ :P
    اجمل انکل!
    کیا کریں، معاملہ ہی کچھ ایسا ہے نا۔۔۔

    باسم!
    ہاہاہا۔۔۔۔ :haha: بہت خوب بھئی۔

    Ordinary Girl!
    :wink:

    ReplyDelete
  5. سیاہ فام افراد کی ایک الگ ہی شان ہوتی ہے ۔۔ ہم بھورے یا بلیک اینڈ وائٹ تو نہ تین میں نہ تیرہ میں :hunh: لیاری کے رہنے والے مکرانی بلوچ ہیں بلکہ صرف مکرانی ہیں ، یہ بلوچوں سے الگ ہوتے ہیں رہن سہن زبان ہر معاملے میں ۔۔۔
    بلوچ عموما سندھ سے ملحقہ بلوچستان کے علاقوں میں ہوتے ہیں ۔۔۔ میرے مطابق !
    وسلام

    ReplyDelete
  6. خواجہ آن لائن میں مسعود خواجہ نے اوبامہ کو بلایا تھا اُس میں بھی ذکر کیا تھا کہ لیاری کی عوام بہت خوش ہوئی ہے :)

    ReplyDelete
  7. شعیب خالق بلوچ!
    ہاں، ممکن ہے ایسا ہی ہو۔۔۔ ویسے مکرانی بھی وہاں کافی تعداد میں آباد ہیں۔

    طالوت!
    نہ تین میں نہ تیرے میں والی بات دلچسپ کہی۔ :grins:

    حجاب!
    پہلے تو میں سوچنے لگا کہ کہیں اصلی اوباما کو تو نہیں بلالیا۔۔۔ پھر ذہن پر زور ڈالا تو یاد آیا کہ خواجہ آن لائن تو مسخروں کا پروگرام ہے تو مسخرے ہی کو بلایا ہوگا۔ :D

    شعیب سعید شوبی!
    اڑے تمھاڑا بی شکڑیا ڑے کہ توم امارے بلاگ پڑ آیا۔

    ReplyDelete
  8. کسی نے بارک اوباما کو بل نكور میں دکھایا تھا اور آپ نے بلوچ بنا دیا ۔

    ReplyDelete

Post a Comment