The Count of Monte Cristo - Urdu

پچھلے دنوں مکی بھائی کی تجویز پر ہم نے منظرنامہ کے پلیٹ فارم سے مہم “ایک بلاگر ایک کتاب“ کا آغاز کیا تھا۔ اس مہم کے آغاز ہی میں مکی بھائی نے ایک سائنسی مضامین پر ایک اہم کتاب کا اردو ترجمہ “وقت کا سفر“ پیش کردیا تھا۔ ساجد اقبال نے ارادہ ظاہر کیا ہے کہ ممتاز مفتی کی مشہور تصنیف “لبیک“ کو یونیکوڈ حالت میں ڈھالنے کا کام کریں گے۔ اور میں آج اپنے حصے کی پہلی کتاب پیش کررہا ہوں۔

مونٹی کرسٹو کا نواب“ مشہور فرانسیسی ناول نگار الیگزینڈر ڈوما کا مشہور ناول ہے۔ یہاں پاکستان میں انٹرمیڈیٹ کے نصاب میں یہ ناول انگریزی میں ڈرامائی صورت میں شامل ہے۔ ہمدرد نونہال میں یہ ناول قسط وار شائع ہوا تھا جس کی مسعود احمد برکاتی نے اردو میں تلخیص کی۔ قارئین کی پسندیدگی اور فرمائش کو مدنظر رکھتے ہوئے نونہال ادب، ہمدرد فاؤنڈیشن نے اسے کتابی صورت میں بھی شائع کیا۔ میں اس کتاب کو یونیکوڈ حالت میں پیش کررہا ہوں۔ امید ہے، آپ پڑھ کر لطف اندوز ہوں گے اور یہ کتاب طالب علموں کے لیے بھی مفید ثابت ہوگی۔

مونٹی کرسٹو کا نواب ڈاؤنلوڈ کریں:


Comments