LinuxMint16 Petra - Part 1

تعارف


لینکس منٹ کا سولھواں ورژن ’پیٹرا‘ 30 نومبر 2013 کو جاری کیا جاچکا ہے۔ میں اپنی آئندہ چند تحاریر میں لینکس منٹ ’پیٹرا‘ کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر مائکروسوفٹ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ نصب کرنے کا طریقہ بیان کروں گا، نیز تنصیب کے بعد اس کی بنیادی خصوصیات، ترتیبات اور اُردو فعال کرنے پر بھی خاطر خواہ روشنی ڈالی جائے گی۔

بنیادی اصطلاحات:

لینکس منٹ – مشہورِ زمانہ لینکس ڈسٹرو ’اوبنٹو‘ کی بنیاد پر تیار کردہ آپریٹنگ نظام۔ انٹرفیس کی ونڈوز ایکس پی سے مماثلت اور استعمال میں آسانی دیگر لینکس نسخوں پر لینکس منٹ کی ترجیح کا سبب ہیں۔ (مزید معلومات کے لیے میری پرانی بلاگ پوسٹ لینکس منٹ)
سنامون – ڈیسک ٹاپ ماحول جسے لینکس منٹ کی ڈیولپر ٹیم نے تخلیق کیا۔ ابتدا میں اس کی بنیاد گنوم شیل پر رکھی گئی، تاہم لینکس منٹ 16 میں سنامون کا ورژن 2 شامل ہے جو کہ مکمل طور پر لینکس منٹ ڈیولپرز کی تخلیق ہے۔
سویپ – لینکس کے بیشتر نسخے سفارش کرتے ہیں کہ اُنھیں ایک ایسا ہارڈ ڈسک پارٹیشن فراہم کیا جائے جسے وہ اضافی میموری (ریم) کے طور پر استعمال کرسکیں۔ اس طرح آپریٹنگ سسٹم کی رفتار اور کارکردگی میں نمایاں مثبت فرق پڑتا ہے۔ تاہم، اکثر لینکس نسخے سویپ کے بغیر بھی نصب ہوجاتے ہیں۔ اگر آپ کی ہارڈ ڈسک میں جگہ ہو تو بہتر ہے کہ ایک پارٹیشن کو سویپ ضرور بنالیں۔

درکار:

  • ایک ڈیسک ٹاپ/ لیپ ٹاپ کمپیوٹر
  • ہارڈ ڈسک میں کم از کم 6 جی بی خالی دستیاب ہو (بہتر یہ ہے کہ آپ کے پاس ہارڈ ڈسک کے دو پارٹیشن خالی ہوں، ایک کم از کم چھ جی بی کا، اور دوسرا چاہے ایک یا دو جی بی ہی کا ہو)
  • سی ڈی/ ڈی وی ڈی / فلیش ڈرائیو میں لینکس منٹ کا بوٹ ایبل سیٹ اپ
  • تقریباً 20 منٹ (لینکس منٹ کی تنصیب کا دورانیہ)

Comments

  1. بیس منٹ انسٹالیشن کے ساتھ ساتھ پانچ سے بیس منٹ مضمون پڑھ کر سمجھنے کے بھی تو لگیں گے۔ :)

    ReplyDelete
    Replies
    1. ہاہاہا۔۔۔ جی، جبھی میں نے وضاحت کردی ہے کہ صرف تنصیب کا دورانیہ ہے یہ :)

      Delete
  2. عمار ابن ضیا بھائی زبردست کام کیا ہے جی۔
    اگر قسطوں کے ربط بھی دے دیتے تو اچھا تھا۔

    ReplyDelete
    Replies
    1. شکریہ برادر۔ میں نے قسطوں کے روابط دینے کا سوچ رکھا ہے۔ ابھی یہ سلسلہ مکمل نہیں ہوا۔ کچھ اور بھی لکھنا چاہ رہا ہوں۔ پھر اسے ترتیب دوں گا ان شاء اللہ۔

      Delete
    2. چلیں یہ بھی ٹھیک ہے۔
      ویسے مجھے خود لینکس منٹ 16 بہت پسند آئی ہے مگر میں آج کل منجارو کے پیچھے لگ گیا ہوں :ڈ
      http://manjaro.org/

      Delete

Post a Comment