جی جی، میں جانتا ہوں کہ مجھ پر لینکس منٹ کی ایک قسط اُدھار ہے جس میں لینکس پر اُردو کی ترتیبات طے کرنی ہیں۔ اُس کے اسکرین شوٹس تیار ہیں۔ دلچسپ بات یہ کہ لینکس منٹ کے بعد میں منجارو لینکس کا تجربہ بھی کرچکا ہوں اور اُس کے اسکرین شوٹس بھی تیار ہیں۔ فی الوقت زورن لینکس سے لطف اٹھا رہا ہوں۔ اتنی بار آپریٹنگ سسٹم تبدیل کرنے کی وجہ پر لکھنے کا بھی ارادہ ہے۔ لیکن ساتھ ساتھ ہی پروگرامنگ سیکھنے کے حوالے سے کچھ اسباق لکھنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔
پچھلے دنوں ریاض شاہد صاحب نے اینڈرائیڈ پروگرامنگ پر لکھنا شروع کیا تو میں نے ساتھ ساتھ سیکھنے کی ٹھانی۔ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز جاوا میں لکھی جاتی ہیں یعنی اگر آپ جاوا جانتے ہیں تو سمجھیں کہ اینڈرائیڈ ڈیویلپمنٹ کی سیڑھی چڑھنے کے لیے تیار ہیں لیکن اگر آپ جاوا سے ناواقف ہیں تو یہ معاملہ کچھ اتنا سیدھا نہیں رہتا۔ اینڈرائیڈ کی اہمیت کے پیشِ نظر میں نے جاوا سیکھنے کی طرف قدم بڑھایا۔ بڑی تن دہی اور ذوق و شوق سے مختلف ابتدائی ٹیوٹوریلز دیکھے لیکن جاوا تو شاوا بھئی شاوا۔۔۔ ایک ہفتے تک سر کھپانے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا کہ اگر آپ پروگرامنگ کی الف بے سے واقف نہیں تو جاوا سے آغاز کرنا مناسب فیصلہ نہیں ہوگا۔
اس کے بعد میں نے ایسی پروگرامنگ لینگویج کی تلاش شروع کی جو سیکھنے کے لیے نسبتاً آسان بھی ہو اور فائدہ مند بھی۔ یہ نہیں کہ آسانی کی خاطر ایسی زبان سیکھنے پر وقت صَرف کیا جائے جس کا نہ کوئی حاصل نہ وصول۔ پھر میں نے پائتھون اور روبی آن ریلز پر کی طرف رجوع کیا۔ یہ دونوں زبانیں قدرے آسان ہیں، پائتھون کی خاص بات اُس کا آزاد مصدر (Open Source) ہونا بھی ہے۔ لیکن اس عمر میں عموماً جب ہم کچھ سیکھنا شروع کرتے ہیں تو اُس کا نتیجہ بھی فوری چاہتے ہیں۔ یہ بچپن کا دور نہیں کہ کچھ بھی سکھایا جاتا رہے اور ہم بس سیکھتے رہیں، بنا سوچے کہ اس کا عملی اطلاق کیا اور کہاں ہے۔
میری تلاش کا یہ سفر آخر جاوا اسکرپٹ پر آکر رکا ہے۔ ایسا کیوں ہے؟ جاوا اسکرپٹ کی مدد سے پروگرامنگ سیکھنا کیوں نسبتاً آسان ہے اور اس کے کیا مثبت و منفی پہلو ہیں، ان کا جواب ان شاء اللہ اس موضوع پر اگلی تحریر میں لکھوں گا جو اس سلسلے کی تمہید یا پیش لفظ ہوگی۔

از احمر
ReplyDeleteانتظار رہے گا، اور ریاض شاہد صاحب کو بھی یاد دلا دیجیے
شکریہ احمر۔ ریاض شاہد صاحب کو یاد دلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی :)
Deleteمیرے خیال میں سی لیگوئج سب سے پہلے سیکھنی چاہئے یہ جاوا کے قریب بھی ہے اور میرے خیال میں نسبتاً آسان ہے
ReplyDeleteچاک گریباں! تبصرے اور تجویز کا بہت شکریہ۔ جاوا اسکرپٹ کا انتخاب صرف پروگرامنگ کی ابتدائی سیڑھیاں چڑھنے کے لیے ہے۔ اس کے بعد سی یا پائتھون کی طرف بڑھنا آسان ہوگا۔ امید ہے کہ اگلی تحریر میں جاوا اسکرپٹ کے انتخاب کو میں جسٹیفائی کرسکوں گا۔ :)
Delete