عنیقہ ناز کے نام

وہ اِک آواز ہم سے کھو چکی ہے
عنیقہ ناز رخصت ہو چکی ہے

وہ اِک آواز آپ اپنا تعارف
نہ تھا اظہارِ رائے میں توقف
وہ اِک آواز تھی بے لاگ بے شک
وہ لہجہ تھا بہت بے باک بے شک
اُصولوں پر جو سمجھوتا نہ کرتا
کسی سے بھی جھجکتا اور نہ ڈرتا

منوں مٹی تلے اب سو چکی ہے
عنیقہ ناز رخصت ہوچکی ہے


معروف اردو بلاگر مرحومہ عنیقہ ناز کے نام

Comments

  1. عمار بھائی! آپ کونسا ٹمپلٹ استعمال کررہے ہے؟

    ReplyDelete
  2. میں ڈائنامک ویو استعمال کررہا ہوں۔

    ReplyDelete
  3. کیا عنیقہ ناز اردو بلاگر فوت ہوئی ہے؟

    ReplyDelete
  4. جی، ایک حادثے میں ان کا انتقال ہوگیا۔

    ReplyDelete
  5. انا للہ وانا الہ راجعون

    ReplyDelete

Post a Comment