ٹیگ کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے میرا خیال یہ تھا کہ کافی عرصے سے بلاگنگ میں ٹیگ کا کھیل نہ کھیلے جانے کے باعث مجھے جوابی ٹیگ جلدی نہیں کیا جائے گا لیکن حجاب نے پہلی دفعہ ہی میں مجھے پھنسادیا :) سوالات تو میں نے لکھے تھے مگر جوابات سوچے بھی نہیں تھے :P بہ ہر حال، جوابات کچھ یوں ہیں:
1۔ 2012ء میں کیا خاص یا نیا کرنا چاہتے ہیں؟
باقاعدہ کوئی اچھی ملازمت، آل اباؤٹ کراچی کو کام یاب بنانا اور شادی کرنا :)
2۔ 2012ء میں کس واقعے کا انتظار ہے؟
اب 21 دسمبر کا انتظار کہوں تو سب یہی کہیں گے نقل کررہا ہوں لیکن واقعی، جب سے فلم 2012 دیکھی ہے، تب سے اسی کا انتظار ہے۔
3۔ 2011ء کی کوئی ایک کام یابی؟
میں نے یونی ورسٹی کا تیسرا سال کام یابی سے گزارا، اپنے سے ایک سال جونیئر کلاس کو بھی پڑھایا اور بہت کچھ سیکھا۔
4۔ 2011ء کی کوئی ایک ناکامی؟
میں سدھر نہیں سکا :)
5۔ 2011ء کی کوئی ایک ایسی بات جو بہت یادگار یا دل چسپ پو؟
یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کی انسانی حقوق پر ورک شاپ بہت یادگار اور نہ بھولنے والا تجربہ تھا۔
6۔ سال کے آغاز پر کیسا محسوس کررہے ہیں؟
نئی ویب سائٹ کا آغاز کرتے ہوئے بہت پُر امید ہوں۔
7۔ کوئی چیز یا کام جو 2012ء میں سیکھنا چاہتے ہوں؟
تھری ڈی اسٹوڈیو اور ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھنا چاہتا ہوں۔
اب میں دوبارہ کسی کو ٹیگ کے جال میں نہیں پھنسا رہا :)
اب میں دوبارہ کسی کو ٹیگ کے جال میں نہیں پھنسا رہا :)
خوب! ویسے سوال پوچھتے ہوئے ہی جواب بنا لیے تھے بعد میں بنائے؟
ReplyDeleteآل اباؤٹ کراچی کے لیے نیک تمنائیں، اور شادی کے لیے بھی!! :)
یہ خوشی کی بات ہے کہ پانچویں سوال کا جو پو ہے وہ پورے بلاگستان کا چکر لگا آنے کے بعد بھی پو ہی رہا۔۔۔ ہو نہیں ہو سکا
ReplyDeleteشادی کے لئے نیک تمنائیں۔۔۔ اللہ تعالی آپ کو بہتریں شریک حیات عطا کرے ۔ ۔۔ آمین
ReplyDeleteآل اباؤٹ کراچی۔۔۔ سائٹ اچھی لگی ۔۔۔ سنا ہے کہ کراچی میں ایک دارلعلوم کراچی کے نام پر مدرسہ بھی ہے ۔۔
شکریہ
محمد اسد:
ReplyDeleteنہیں نا، جواب تو سوچے ہی نہیں تھے۔ جب ٹیگ ہوا، اس کے بعد سوچے کہ کیا جواب دوں گا۔
احمد عرفان شفقت:
ہاہاہاہا۔۔۔ یہ تو نوٹ ہی نہیں کیا۔ ابھی ٹھیک کرتا ہوں اسے۔
نور محمد:
بہت شکریہ برادر۔ جی ہاں، دارالعلوم کراچی بھی ایک مدرسہ ہے۔ اس بارے میں بھی لکھنا ہے جلد۔
ہمارے تبصرے
ReplyDeleteپہلے سوال کے جواب پر:
اتنے سارے کام آپ بیک وقت نہیں کر سکتے :)
چوتھے سوال کے جواب پر:
اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ ہمارے ساتھ نہیں رہے :)
محترم ابن ضیا صاحب !
ReplyDeleteآل اباوٹ کراچی ایک اچھی کوشش ہے۔لیکن بلاگ کی شکل میں یہ لوگوں کی توجہ حاصل نہیں کرسکے گا۔ کوشش کریں کہ اس کو بطور پورٹل یا ویب سائٹ کے پیش کریں مجھے امید نہیں یقین ہے کہ آپ کو اس میں بہت زیادہ کامیابی ملے گی۔
والسلام
رضوان