سب سے پہلے تو آپ سب احباب کو عیسوی سالِ نو مبارک ہو۔ اللہ پاک اس سال کو ہمارے لیے رحمتوں اور برکتوں کا باعث بنائے۔ آمین۔
اُردو بلاگنگ میں ایک روایت ٹیگ کی ہوا کرتی تھی جو کافی عرصے سے دم توڑی محسوس ہورہی ہے :) کیوں نہ نئے سال کے موقع پر اس روایت کو تازہ کیا جائے۔ سوال کچھ یوں ہیں:
1۔ 2012ء میں کیا خاص یا نیا کرنا چاہتے ہیں؟
2۔ 2012ء میں کس واقعے کا انتظار ہے؟
3۔ 2011ء کی کوئی ایک کام یابی؟
4۔ 2011ء کی کوئی ایک ناکامی؟
5۔ 2011ء کی کوئی ایک ایسی بات جو بہت یادگار یا دل چسپ پو؟
6۔ سال کے آغاز پر کیسا محسوس کررہے ہیں؟
7۔ کوئی چیز یا کام جو 2012ء میں سیکھنا چاہتے ہوں؟
چوں کہ 7 میری خوش قسمتی کا عدد/ لکی نمبر ہے، اس لیے ان سوالات کو سات تک ہی محدود رکھتے ہوئے معمول سے ہٹ کر حجاب، محمد اسد اسلم، احمد عرفان شفقت، اور فرحان دانش کو ٹیگ کررہا ہوں۔ :)
1۔2012 کاایک خاص ٹارگٹ: طبیعت کے لاابالی پن کو ذرا لگام دینا۔
ReplyDelete2۔سٹاک مارکیٹ کے ٹرن اراونڈ کا۔
3-پہلے سے کہیں زیادہ خود آگاہی، اپنی خامیوں کا عمیق ادراک،پہلی بار۔
4-مختلف اضطراری فیصلوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والا کڑمس۔
5-بذریعہ بحرین سعودی عرب جانا۔
6-بہت پرامید۔
7-سپوکن عربی
فوری جواب کا شکریہ احمد لیکن ٹیگ کی روایت یہ ہے کہ آپ نے یہ جوابات اپنے بلاگ پر دینے ہوتے ہیں اس حوالے سے کہ کس نے آپ کو ٹیگ کیا اور اُس کے بعد آخر میں آپ اپنی تحریر میں بھی کچھ بلاگرز کو ٹیگ کرتے ہیں ان کے جواب کے لیے۔
ReplyDeleteٹھیک ہے جناب۔۔۔اس پر بھی عمل درامد کر دیا جائے گا انشاء اللہ۔
ReplyDeleteاچھا جن کو ٹیگ کیا جاتا ہے ان کو معلوم کس طرح ہوتا ہے کہ ان کے ساتھ یہ ہو چکا ہے؟ جیسے آپ کی اس پوسٹ پر تو میں سیارہ کے توسط سے آن پہنچا تھا لیکن میرا بلاگ تو سیارہ پر ہے ہی نہیں۔
اور بلاگ سیارہ پر ہو بھی تو ضروری نہیں مطلوبہ اصحاب سیارہ کا چکر لگاتے ہی ہوں۔تو؟
جن احباب کو آپ ٹیگ کرتے ہیں، اُن کے نام کے ساتھ بلاگ کا ربط منسلک کردیتے ہیں۔ یوں وہ جب اپنے بلاگ کے ڈیش بورڈ یا ایڈمن پینل پر لاگ ان ہوتے ہیں تو اُن کو ان کمنگ لنکس میں پتا چل جاتا ہے۔ ورنہ اُن کے بلاگ پر تبصرہ کرکے بھی بتایا جاسکتا ہے۔
ReplyDeleteمیری کم علمی کو صبر سے ہینڈل کرنے کا بہت شکریہ
ReplyDeleteعمار میں بھی سوچ رہی تھی کہ کچھ سوالات بناؤں ٹیگ کے لیئے اور تم نے عمل کر لیا گڈ ۔۔۔ دیتی ہوں جواب کل پرسوں
ReplyDeleteآپ کو بھی نیا سال مبارک ہو۔
ReplyDeleteجوابات انشاءاللہ بلاگ ہی پر دوں گا، فی الحال رسید قبول فرمائیں۔ :)
اچھا یہ بلاگ سپاٹ کے ڈیش بورڈ پر ان کمنگ لنکس کہاں نظر آ تے ہیں؟ مثلا یہ جو آپ نے یہاں میرا لنک دیا ہے وہ میرے ڈیش بورڈ پر نظر نہیں آ رہا۔ اور اپنے بلاگ پر جو میں نے دوسروں کے بلاگز کے لنکس دیئے تھے وہ بھی بظاہر ان لوگوں کے ڈیشبورڈ یا ایڈ من پینل پر ظاہر نہیں ہوئے۔
ReplyDeleteان کمنگ لنکس دیکھنے کے لیئے بلاگر میں کہیں کسی جگہ کسی چیز کو ایک ٹیویٹ تو نہیں کرنا پڑتا؟
احمد عرفان شفقت
ReplyDeleteبات یہ ہے کہ مجھے ورڈپریس استعمال کرنے کی پرانی عادت پڑی ہے اس لیے اسی کی چیزیں ذہن میں رہتی ہیں۔ بلاگر میں ان کمنگ لنکس نظر نہیں آتے۔ ورڈپریس کے ڈیش بورڈ پر نظر آتے تھے۔
ورڈ پریس زندہ باد۔
ReplyDelete