Calligraphy - a slideshow

خطاطی و کتابت ایک ایسا فن ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں کم ہوتا چلا جارہا ہے۔ اب بہت کم لوگ ہیں جو اس طرف توجہ کرتے ہیں۔ میرے ابو چوں کہ اسی فن سے منسلک ہیں، اس لیے روزنامہ ’’ڈان‘‘ نے ان پر ایک مختصر سا سلائیڈ شو تیار کیا ہے جو ’’ڈان‘‘ اخبار کی ویب سائٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔

سلائڈ شو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Comments

  1. میں تو بڑی متائثر ہوئ کہ آپکے ابو کیا تخلیقی انگلیاں رکھتے ہیں. صرف ایک بات بتائیں آپ نے ان سے کچھ سیکھ کر محفوظ کیا یا نہیں. اگر کیا ہے تو شاباش اور اگر نہیں کیا ہے تو فورآ سے پیشتر سیکھنا شروع کر دیں.

    ReplyDelete
  2. ہم بھی کیا آپکے بلاگ پر تبصرہ کر لیا کریں ؟ شائد کے آپ انانیمس تبصرہ نگاروں کو پسند نہ کرتے ہوں ۔

    ReplyDelete
  3. جی، میں نے بچپن میں کافی محنت کی تھی اور مشفقانہ ڈانٹیں سن سن کر اردو کی لکھائی بہتر کرلی تھی لیکن خطاطی کی طرف نہیں آسکا، یہ الگ ہی فن ہے جس کی تربیت کے ساتھ ساتھ تخلیقی صلاحیت کی بھی ضرورت ہے۔۔۔ بس مجھے اتنا فائدہ ہوا کہ خاندان بھر میں اردو سب سے زیادہ خوش خط میں لکھ لیتا ہوں الحمدللہ۔

    ReplyDelete
  4. عمار کیا بات ہے آپ کے والد صاحب کی ٹھریر کی طرح ان کی گفتگو اور لیجہ بھی اردو بولنے والوں سے زیادہ خالص لگاورنہ میں تو آپکو خالص پٹھان سمجھتا تھاجو اردو بڑے مزے کے لہجے میں بولتے ہیں!
    :)
    اللہ آپکے والد کے کام میں برکت دے اور قدر دانوں سے انکا واسطہ ڈالے آمین
    جب سے کمپیوٹرآیا ہے ہاتھ سے کام کرنے والے ماہرین کی قدر تو نہیں مگر مانگ کم ہوگئی ہے!
    :(

    ReplyDelete
  5. معاف کیجیئے گایہ ڈبے ڈبے اکثر گڑ بڑ کردیتے ہیں،تحریر اور لہجۃ

    ReplyDelete
  6. آپ کوبہت بہت مبارک باد۔ اورآپ کےوالدصاحب کےلئےہزاروں دعائیں اللہ تعالی تعالی ان کواس علم میں اورترقی دے۔ آمین ثم آمین

    ReplyDelete
  7. ہاہاہا۔۔۔ نہیں نہیں، ہم اردو والے ہی ہیں بھائی :)
    سراہنے کا بے حد شکریہ اور دعاؤں پر آمین ثم آمین۔

    ReplyDelete
  8. اگر تبصرہ نگار قابلِ اعتراض بات نہ کریں تو گزارا ہوسکتا ہے۔

    ReplyDelete
  9. پہلے تو شکریہ کے آپنے ہمارے بلاگ کا وزٹ کیا ۔ ویسے آپنے ایک ہی گو میں ہمارے کافی سارے آرٹیکلز پڑھ لیئے ۔
    ہمارے پاس ہیومنز کی مینیجمٹ یا مینوپلیشن سے ریلیونٹ فلاسفی کی فارمل ڈگری نہیں ہے اور نہ ہی اوبٹین کرنے کا مستقبل قریب میں کوئی ارادہ ہے ۔
    نہایت اعلی کیلیگرافر ہیں آپکے والد صاحب ۔ کیلیگرافی ایوالوایبل کرییٹیویٹی ہوا کرتی ہے ۔ ایسی کیلیگرافی جو نسخ کے قریب نہ ہو تو اسے صرف ہیومنز ہی انڈرسٹینڈ کر سکتے ہیں جبکہ کمپیوٹرز کیلئے ریکگنیشن نہایت مشکل ہو جایا کرتی ہے ۔
    امید ہے آنا جانا لگا رہیگا ۔ ایک دفعہ پھر آپکی آمد کا شکریہ ۔

    ReplyDelete
  10. بہترین...
    خطاطی تخلیقی فن ہے اور اس میں آپ کے والد صاحب کی دسترس قابل ستائش ہے .
    اللہ انہیں لمبی عمر ،اچھی صحت اورکام میں برکت عطا کرے .آمین

    ReplyDelete
  11. ماشاءاللہ۔ اللہ مزید برکت دے۔ آمین

    ReplyDelete
  12. امن ایمان5 February 2011 at 20:15

    عمار بہتتتتتتتتتت سی مبارکباد.....اتنی خوبصورت لکھائی...لفظ جیسے موتی پروئے ہوں..میں تو ویسے بھی بلا کی حسن پرست ہوں.....انکل جی کے ہاتھوں پے تو مجھے باقاعدہ رشک آرہا ہے....اللہ تعالیٰ انہیں درازئ عمر عطا فرمائیں اور اُن کے فن کو اس سے بڑھ کر بلند مقام ملے آمین.

    عمار انکل جی سے کہیے گا نا اگر کبھی انہیں فرصت ملے تو اپنے خوبصورت ہاتھوں سے میرا نام لکھ کر دیں.

    ReplyDelete
  13. آمین۔
    شکریہ دانش اور بلاگ پر خوش آمدید۔

    ReplyDelete
  14. شکریہ۔ نستعلیق کو پہچاننے کے لیے کافی کام ہورہا ہے۔ امید کی جاسکتی ہے کہ بہت جلد یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔

    ReplyDelete
  15. بہت شکریہ بہنا۔ ابو میرے کمرے ہی میں بیٹھے ہیں تو میں نے اُنھیں آپ کا پیغام پڑھ کر سنادیا ہے :)

    ReplyDelete
  16. خدا یہ ہاتھ اور ان کا فن سلامت رکھے

    ReplyDelete
  17. سلائیڈ شو چھوٹا سا ہی ہے اور خطاطی کے زیادہ نمونے بھی نہیں ہیں، خیر۔۔۔
    کیا آپ کے ابو نے کمپیوٹر میں خطاطی پر کوئی کام وغیرہ کیا، ظاہر ہے انسانی ہاتھ کا کام کمپیوٹر تو نہیں کر سکتا، پھر بھی اس سے متعلق کوئی تجربہ شئر کریں گے ان کا؟

    ReplyDelete
  18. عمار، آپ کے والد صاحب کے کام کے تو ہم شروع سے قدردان ہیں۔ ویسے میں نے یہ سلائیڈ شو پہلے ہی دیکھ رکھا تھا، سوچا آپ کو بتاؤں گا لیکن شاید موقع نہ ملا۔ ابھی آپ کے بلاگ پر دیکھا تو سوچا یہیں تبصرہ کیے چلیں :)
    ابو کو میرا سلام کہیے گا۔

    ReplyDelete
  19. ماشاء اللہ کافی اچھی اور زبردست خطاطی کی ہے آپکے والد صاحب نے۔ بہت ہی عمدہ لکھائی کی ہے۔

    میں نے خود بھی خطاطی سیکھنے کی کوشش کی تھی اور ج تک لکھائی سیکھی تھی لیکن پھر درمیان میں رہ گئی۔

    آپکے والد صاحب کی خطاطی کو دیکھ کر دوبارہ شوق انگڑائیاں لے رہا ہے۔دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

    ReplyDelete
  20. شکریہ جناب۔ ضرور کوشش کیجیے اور ہمیں بھی اپنا کام دکھائیے گا۔

    ReplyDelete

Post a Comment