جب آپ رہ نمائی کے لیے سوال کریں تو کوئی نہ کوئی شخص ایسا ضرور مل جاتا ہے جو آپ کو درست راستہ سجھادیتا ہے اور آپ کی مشکل آسان کردیتا ہے۔ کئی بار تو ایسا ہوتا ہے کہ وہ شخص آپ کے قریب ہی ہوتا ہے لیکن آپ کا ذہن اس طرف نہیں جاتا کہ یہ بندہ میرا مسئلہ حل کرسکتا ہے۔ بلاگ کی تھیم کے جس مسئلے کا میں پچھلے تین، چار دن سے سامنا کررہا تھا، اور میں نے کل کی تحریر میں اس کی ذکر بھی کیا تھا، بلال کے تبصرے نے یہ مسئلہ حل کردیا۔ جزاک اللہ خیرا۔ ورنہ میں تو سوچ رہا تھا کہ جب تک اربابِ اختیار توجہ نہ دیں گے، یہ معاملہ یوں ہی لٹکارہے گا۔ اب مجھے سکون ہے۔
مبارک ہو
ReplyDelete.-= افتخار اجمل بھوپال کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ تعلیم =-.
ٹھیک کہا آپ نے۔
ReplyDeleteمجھے بھی اس حوالے سے جو تھوڑا بہت آتا ہے وہ دوستوں کی ہی مرہونِ منت ہے۔
.-= محمد احمد کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ دسمبر اور شاعری =-.
آپ کو اور آپکے اہل خانہ کو نيا سال مبارک
ReplyDeleteواہ میاں عمار، اب مجھے یہ بتاؤ کہ میرا مسئلہ کیسے حل کرو گے؟ مجھے تو اتنا لمبا طریقہ دیکھ کر ہی پسینہ آ گیا ہے۔ اس لیے نظریں اب تمہاری طرف ہیں۔
ReplyDelete.-= ابوشامل کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ موثر ترین مسلم شخصیات =-.
عمار: بلال نے جو بات کی ہے، میں نے آپ کو یہی کہا تھا کہ BabelPad میں فائل کو کھول کر BOM کا آپشن ختم کر کے UTF-8 میں فائل محفوظ کرنا۔ یقین نہ ہو تو جی میل چیٹ میں جا کر دیکھ لو میں نے کیا کہا تھا۔ خیر۔
ReplyDelete.-= قدیر احمد کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ Maula Dil Badal Dey =-.
ابو شامل: BabelPad میں فائل کو کھول کر BOM کا آپشن ختم کر کے UTF-8 میں فائل محفوظ کر کے دوبارہ سرور پر اپ لوڈ کر دیجیے۔
ReplyDeleteبیبل پیڈ یہاں سے ڈاون لوڈ کیجیے
http://www.babelstone.co.uk/Software/BabelPad.html
.-= قدیر احمد کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ Maula Dil Badal Dey =-.
ابو شامل بھائی طریقہ تو بہت مختصر ہے بس میں نے غلطی سے تھوڑی وضاحت کر دی تھی۔۔۔
ReplyDeleteاپنی تھیم کی تمام فائلز جن میں یونیکوڈ اردو کے الفاظ لکھے ہوئے ہیں جیسے single.php کو نوٹ پیڈ پلس پلس میں کھولیں اور پھر
Encoding —-> Convert to UTF-8 without BOM
کریں اور فائل کو محفوظ کر لیں اور پھر اسے تھیم کے فولڈر میں اپلوڈ کر دیں۔ امید ہے مسئلہ حل ہو جائے گا۔
طریقہ تو بس اتنا سا تھا۔
خیر اب آپ کا اور عمار بھائی کا بلاگ بالکل ٹھیک ہو گیا ہے۔ اس لئے مٹی پاؤ جی اور جب کسی اور کو اس کی ضرورت ہو گی تو پھر مٹی ہٹا کر نکال لیانا :D
.-= ایم بلال کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ بے ہنگم موبائل نیٹ ورک میں پھنسی عوام =-.