Exam Results and 2nd Semester

جامعہ کراچی میں میرے پہلے سال کا میقات دوم (دوسرا سمسٹر) اس ماہ کے وسط سے شروع ہوچکا۔ اب پھر وہی مصروفیت ہے کہ صبح سویرے سے دوپہر تک جامعہ اور پھر دوپہر سے رات دیر تک دفتر میں۔ گھر جانا صرف اس لیے رہ جاتا ہے کہ کھانا کھاؤں، نماز پڑھوں اور سوجاؤں۔ بعض اوقات تو امی کہتی ہیں کہ گھر نہ ہوا، سرائے ہوگیا۔ ایسی حالت میں انٹرنیٹ کی دنیا سے غائب رہوں تو کوئی بعید نہیں۔

میقاتِ اول (پہلے سمسٹر) کے امتحانات کے نتائج مناسب رہے، اگرچہ میری توقعات پر ایک عمرانیات (سوشیالوجی) کے نتیجے نے پانی پھیر دیا۔
اسلامیات: 78/100
مطالعہٴ پاکستان: 82/100
تعلیم: 75/100
سیاسیات: 88/100
عمرانیات: 63/100

کُل: 387/500۔ 77.4 فیصد

یعنی کہ 3.4 جی۔پی۔ میری خواہش تھی کہ 3.5 سے زیادہ ہو۔اگر سوشیالوجی نے غداری نہ کی ہوتی تو یقیناً کہیں بہتر نتیجہ ہوتا۔ بہرحال، اس بار پوری جماعت میں سب سے بہتر میرا ہی نتیجہ رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ توفیق دے کہ آئندہ بھی اسے برقرار رکھ سکوں بلکہ اسے مزید بہتر بناؤں۔ آمین

اس میقات میں اسلامیات اور مطالعۂ پاکستان کے بجائے اردو اور انگریزی کے مضامین ہیں۔ امید ہے کہ اُردو پڑھنے میں لطف آئے گا۔ ہمیں شعبۂ اردو کی محترمہ ذکیہ صاحبہ اردو پڑھائیں گی۔ اس کے علاوہ جامعہ کراچی میں مرکزِ مطالعاتِ ایران شناسی قائم ہوا ہے جو جامعہ کے طلبا کے لیے فارسی اور ایران شناسی کی تدریس کا مفت اہتمام کررہا ہے۔ میں نے اس میں بھی داخلہ لیا ہے۔ جمعرات اور سنیچر کو ڈیڑھ/ ڈیڑھ گھنٹے کی تدریس ہوا کرے گی۔ دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست ہے۔

Comments

  1. اچھے نتائج پر مبارک باد:
    کوئی بات نہیں! انشاللہ اگلی دفعہ 3.5 سے زیادہ نتیجہ ہو گا.

    ReplyDelete
  2. اچھے نتائج پر مبارکباد۔ اب آپ نے یہ دیکھنا ہے کہ پچھلے سیمسٹر میں نمبر کیوں کم آئے اور اگلے سیمسٹر کیلیے ابھی سے ٹارگٹ متعین کر لیں، اللہ آپ کی مدد کرے گا۔
    .-= میرا پاکستان´s last blog ..کونسی زبان =-.

    ReplyDelete
  3. بہت خوب ۔ نتائج کی مبارکباد قبول کیجیے۔ انٹرنیٹ کی دنیا تو چلتی رہے گی لیکن سب سے اہم سلسلۂ تعلیم ہے، اسے جاری رکھیے۔ بہرحال ہمیں آپ کی کمی بہت محسوس ہو رہی ہے۔
    .-= ابوشامل´s last blog ..تمنائیں زیر و زبر =-.

    ReplyDelete
  4. بہت شکریہ سعود، میرا پاکستان اور ابوشامل.

    فہد بھائی! یہ مکی بھائی کہاں مصروف ہیں؟

    ReplyDelete
  5. مبارک جی آپ کو بہت بہت۔۔۔
    زیادہ نمبر کی دعا نہیں کروں گا۔۔۔
    اوسط نمبروں والے ہی ہمیشہ آگے جاتے دیکھے ہیں
    اس لئے دعا ہے کہ آپ کے زیادہ نمبر نہ آئیں اور آپ آگے سے آگے جائیں زندگی میں
    .-= جعفر´s last blog ..خیالاتِ پریشاں =-.

    ReplyDelete
  6. مکی بھائی کا معلوم نہیں۔ آج رابطہ کر کے بتاتا ہوں آپ کو۔
    .-= ابوشامل´s last blog ..اردو وکیپیڈیا پر اصطلاحات – میرا موقف =-.

    ReplyDelete
  7. بہت بہت مبارک ہو عمار بھیا ۔ اللہ پاک آپ کو آگے بھی ہر میدان میں کامیابی نصیب کرے ۔ آمین

    ReplyDelete
  8. بہت مبارک ہو عمار ۔ ۔ ۔۔،

    میری مٹھائی اُدھار رہی ۔

    ReplyDelete

Post a Comment