Taken - Urdu Subtitles

گذشتہ سال، 2008ء میں جاری ہونے والی انگریزی فلم ’’ٹیکن‘‘ (TAKEN) وہ شاندار مووی ہے جسے میں پچھلے کئی ماہ میں متعدد بار دیکھ چکا ہوں اور ہر بار ویسا ہی لطف پاتا ہوں. اس فلم کی کہانی ایک باپ کی اپنی بیٹی سے محبت کے گرد گھومتی ہے. فلم میں ایکشن بھی ہے، تھرل بھی اور ڈراما بھی. آئی ایم ڈی بی پر اس کا رینک 7.9 ہے. میں نے کافی پہلے اس کے اردو سب ٹائٹلز تیار کرنے کا کام شروع کیا تھا لیکن دوسرے کاموں میں مصروفیت کے سبب یہ کام ادھورا پڑا رہا.
چار دن پہلے مجھے اچانک سے جوش چڑھا اور میں نے جی جان سے اس کے اردو سب ٹائٹل پر کام شروع کیا اور آج یہ کام انجام کو پہنچا. لیجئے، اردو کی تاریخ میں دوسری مووی کا یونی.کوڈ اردو سب ٹائٹلز.


امید ہے کہ استعمال کرنے والوں کو یہ کاوش پسند آئے گی. اس سے پہلے میں نے Mr. Bean's Holiday کا اردو سب ٹائٹل پیش کیا تھا. وہ خاصے مختصر مکالمے تھے لیکن اس فلم کے سب.ٹائٹلز تیار کرنے میں اچھی خاصی مصیبت ہوئی. پھر انگریزی میں بولے جانے والے ایسے جملے جن کا لفظی ترجمہ کافی فحش بنتا ہے... مجھے اس میں تھوڑی دماغ سوزی کرنی پڑی لیکن یہ فلم اتنی اچھی تھی کہ مجھے اس پر کام کرنے میں بہت مزا آیا۔

Comments

  1. Very Very Very Great Work Bro ... u have done and u are doing something very great for the Urdu Community ... in this work i am with you though i am really looking forward for someone who could then join me to create subtitle for some selected movies .

    ReplyDelete
  2. مجموعی طور پر ایک اچھی تفریحی فلم ہے لیکن‌کئی جگہ بہت بڑے فلوک ہیں۔۔ اور آخر میں‌ خواہ مخواہ گھوم پھر کر عربی بولنے والے شیخ صاحب کو گھسیڑ دیا گیا ہے (-:

    ReplyDelete
  3. میں اپنی بچی کے لئے یو ٹیوب پہ اردو نظمیں دیکھ رہی تھی تو ایک نظم پر آپ کے نام پہ نظر پڑی۔ بڑوں کے لئے تو سبھی لوگ کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں۔ لیکن اگر آپ اردو میں چھوٹے بچوں کے لئے کچھ تلاش کریں تو خاسی مایوسی ہوتی ہے۔ مجھے یو ٹیوب پر جو نظمیں اردو میں اور پاکستانی پس منظر میں ملی ہیں ان کی تعداد دونوں ہاتھون کی ساری انگلیوں پر بھی نہیں آتی۔ جبکہ ہندی میں اس سے کہیں زیادہ چیزیں موجود ہیں۔ کیا ایسا ممکن نہیں کہ آپ اردو مین بچوں کے لئے کچھ کریں۔ میں اس سلسلے میں رضاکارانہ طور پہ کوئ بھی کام کرنے کو تیار ہوں۔
    .-= عنیقہ ناز´s last blog ..قیاس کہتا ہے =-.

    ReplyDelete
  4. ریحان! بہت بہت شکریہ اس قدر ستائش کا. کیا آپ نے اس سلسلہ میں کوئی کام کیا ہے یا کچھ ارادہ ہے؟ ضرور بتانا.

    ReplyDelete
  5. ہاں، یہ بات تو ہے... ہدایت کاروں کی مرضی ہے جی.

    ReplyDelete
  6. عنیقہ ناز! بلاگ پر خوش آمدید. واقعی یہ بات میں نے بھی نوٹ کی تھی کہ پاکستان میں بچوں کے لیے اردو میں کوئی خاص کام نیٹ پر دستیاب نہیں ہے. اس کے مقابلے میں ہندوستان سے کیا جانے والا کام اچھا خاصا ہے. ایسے ہی ایک موضوع پر اردو محفل میں جب بات چلی تو میں نے وہاں اپنی خدمات پیش کی تھیں کہ میں آڈیو ڈبنگ کا شعبہ سنبھال سکتا ہوں. اینی میشن کا کام شعیب سعید شوبی نے سنبھالا تھا لیکن ان کی مصروفیات زیادہ ہیں. ہم ساتھ صرف دو نظمیں ہی کرسکے.
    عذرا کی گڑیا: http://www.youtube.com/watch?v=DLNp629ZNd0
    چوہے کا بچہ: http://www.youtube.com/watch?v=t6XZo5dZ7eM
    اگر تصویری کام یا اینی میشن کے شعبے میں کوئی ہاتھ بٹانے والا مل جائے تو میں اس سلسلے میں کام کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہوں اور یہ میرا سپنا بھی ہے.
    آپ اس سلسلے میں کیا کام کرسکتی ہیں؟ ضرور وضاحت کیجئے گا. ہوسکتا ہے کہ بچوں کے حوالے سے کیا جانے والا کام آگے بڑھے.

    ReplyDelete
  7. میں افیکٹس کمپوسیٹنگ و اڈیٹنگ کا کام کرتا ہو ۔۔ میکسنگ ۔۔ اڈیٹنگ و کمپاسیٹنگ میں مدد کرنا چاہتا ہو ۔

    اردو میں بچوں کے لیے جو کام ہو سکے میں اس میں شامل ہونا چا ہوگا ۔ اینیمشن و کمپوسیٹنگ میں اپنے رینڈر کیے کام کی لینک بھیج رہا ہوں ۔۔

    http://www.youtube.com/watch?v=-qryPvJFDR0

    واقعی بچوں کے لیے پاکستان میں انیمیشن کا کام زیادہ نہیں کیا جاتا

    ReplyDelete
  8. لگتا ہے آپ کے امتحانات ختم ہو چکے جو اب آپ کبھی کبھی بلاگ پر لکھ دیتے ہیں.

    چلو اچھا ہے ابھی میں نے یہ فلم دیکھنے کا پروگرام روک رکھا تھا ، اردو میں ایک اور مووی کے سب ٹائٹلز دیکھ کر اچھا لگا.

    بہت شکریہ.نستعلیق میں دیکھنے کے لیے کسی خاص تبدیلی کی ضرورت ہے کیا؟ نستعلیق فونٹ کے علاوہ......

    ReplyDelete
  9. اور ریحان بھائی آپ کا گیمنگ زون کا اشتہار بھی اچھا لگا...youtube اور blogspot پر پابندی ہے میرے ہاں ورنہ آپ کے بلاگ پر ہی ملاقات ہوتی.

    ReplyDelete
  10. ریحان! میں آپ سے بذریعہ ای.میل رابطہ کرتا ہوں. پھر دیکھتے ہیں کہ کیا کچھ کیا جاسکتا ہے اس سلسلے میں.

    ReplyDelete
  11. سعود! جی ہاں، صرف امتحانات ہی ختم نہیں ہوئے بلکہ میقاتِ اول (پہلا سمسٹر) ختم ہونے کے بعد کچھ دنوں کے لیے جامعہ کی چھٹیاں ہیں اس لیے بھی نظر آرہا ہوں ان دنوں. :)
    نستعلیق میں دیکھنے کے لیے نستعلیق فانٹ کے علاوہ کوئی تبدیلی کی ضرورت نہیں. بس پلئیر ایسا ہو جو ass فارمیٹ کی فائل کو سپورٹ کرے...

    ReplyDelete
  12. میں بھی آڈیوڈبنگ کا کام کر سکتی ہوں۔ میرے پاس آدیو ریکارڈنگ سسٹم موجود ہے اسکے علاوہ اگر ڈیجیٹل کیمرے پر بنی ہوئ فلم ہو تو اس کی ایڈیٹنگ کر سکتی ہوں۔ ہو سکتا نظموں کے لئے کچھ آیڈیاز میں مددگار ہو جاءوں۔ فی الحال ذہن میں یہی چیزیں آ رہی ہیں۔
    .-= عنیقہ ناز´s last blog ..فتراک کے نخمچیر =-.

    ReplyDelete
  13. میں یہ بھی کہنا چاہتی ہوں کہ کارٹونز کے اردو ٹرانسلیشنز ہونا ممکن نہیں کیا۔ کل میری بچی نے کہا کہ وہ بھیم والا کارٹون دیکھنا چاہتی ہے حالانکہ وہ ابھی ڈھائ سال کی بھی نہیں ہے۔ میں نے جب اسے چیک کیا تو وہ دراصل ہندی پروڈکشن تھی۔ اور زبان، کہانی اور ملبوسات سب ہندءووں کے تھے۔ بچی کو تو سمجھا بجھا لیا کہ یہ اچھا نہیں ہے۔ لیکن اردو میں ہماری ثقافت سے قریب کیا ہے۔ دراصل انڈینز بہت محنت سے اپنے کلچر کے فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ہم سب باتیں ہی کرتے رہتے ہیں۔
    .-= عنیقہ ناز´s last blog ..فتراک کے نخمچیر =-.

    ReplyDelete
  14. عنیقہ ناز!
    بہت شکریہ. میں آپ سے بھی بذریعہ ای۔میل اس سلسلے میں بات کرتا ہوں۔

    ReplyDelete
  15. ایک اور بات.
    میرے پاس "کیسٹ کہانی" کے نام سے بچوں کے لیے چھوٹی چھوٹی کہانیاں (سنڈریلا' الٰہ دین' پری بانو' محمد بن قاسم' ٹارزن وغیرہ وغیرہ) آڈیو فارمیٹ میں پڑی ہیں. شاید شالیمار ریکارڈنگ کمپنی کی ہیں.
    اگر کسی کو ضرورت ہو تو بتائیے گا......................

    ReplyDelete
  16. سعود! ایک کاپی مل سکتی ہے؟ میرے پاس بھی شاید پرانی کیسٹس کے ذخیرے میں ایک کیسٹ پڑی ہو۔ اس میں تین کہانیاں تھی۔۔۔ میرا ارادہ ہے کہ وہ ڈیوائس لوں جس کے ذریعے کیسٹس کو کمپیوٹر میں محفوظ کیا جاسکے۔ ٹیپ ریکارڈر عرصہ سے خراب پڑا ہوا ہے۔

    ReplyDelete
  17. Dear عمار ابنِ ضیاء

    I have tried your srt for TAKEN, but it is showing urdu not as sentence or a complete word, instead its showing each and every letter separately like ب س آ ض ط ھ ض ء ئع ق . Any idea ?? ge

    ReplyDelete
  18. نعمان علی!
    کون سے پلیئر پر دیکھ رہے تھے آپ؟ اور ونڈوز ایکس پی ہے؟

    ReplyDelete
  19. اور برائے مہربانی اس میل کے سلسلے کے بعد کچھ کر لینا ضرور
    اور تو ہم اردو بلاگران صرف ارادوں کے چنگل میں ہی پھسے رہتے ہیں :grins: ۔

    ReplyDelete
  20. دیکھ لی یہ فلم بھی
    ہمراہ اردو سب ٹائٹلز
    میں نے یہ پہلے کیوں نہیں دیکھی ہوئی تھی؟
    اسی طرح کی اور فلمیں بھی بتانا یار مجھے
    اور vlc میں اردو کے لئے نستعلیق فانٹ کیسے آئے گا؟
    میں نے علوی نستعلیق کو سلیکٹ کیا تو بس نقطے نقطے نظر آ رہے تھے

    ReplyDelete
  21. میں کسی فائل شیرنگ سائٹ پر اپلوڈ کر کے آپ کو آگاہ کرتا ہوں،

    ReplyDelete
  22. اچھی مووی تھی نا؟ ویسے میں نے ڈفرستان پر کچھ موویز کا پڑھ کر انہیں دیکھا ہے. آخری فلم جو میں نے دیکھی ہے اور مجھے بے حد پسند آئی ہے، وہ ہے ایلفرڈ ہچکاک کی "نارتھ بائے نارتھ ویسٹ". لیکن فی الحال میرا اس کا اردو سب ٹائٹلز تیار کرنے کا ارادہ نہیں کیوں کہ اس کے مکالمے ڈیڑھ ہزار سے زائد ہیں. :P
    vlc پلیئر میں نستعلیق فونٹ کی سپورٹ شامل نہیں ہے دوست، افسوس! کسی اور پلیئر کا سہارا لیجئے یا فونٹ دوسرا... :sad:

    ReplyDelete
  23. عمار بھائی یہاں سے اس کی ٹورینٹ فائل ڈاؤنلوڈ کر لیں:

    http://www.mininova.org/tor/2723905

    ReplyDelete
  24. مل گیا اسکا بھی ٹارنٹ
    لگاتا ہوں اسکو بھی ڈاونلوڈ پر
    مزید فلموں کے ناموں کا انتظار ہے
    اور میرے پاس تمہارے بلاگ کا یہ اردو ایڈیٹر کیوں کام نہیں کر تا؟
    .-= DuFFeR - ڈفر´s last blog ..عقلمند کون؟ =-.

    ReplyDelete
  25. بہت اچھی کوشش ہے ابنِ ضیاء. ..
    میں نے شائد دوسری مووی دیکھی ہو اردو سب ٹائیٹلز کے ساتھ. .
    کیا آپ مجھے سب ٹائیٹلز بنانے کا طریقہ بتا سکتے ہیں . . ؟
    میں بھی اس سلسلے میں کچھ نہ کچھ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں . .. میرے پاس موویز کی ایک بڑی کولیکشن ہے. . . اگر اردو سب ٹائیٹلز کی کوئی راہ نکل آئے تو میرے بہت سے دوست بھی ان سے لطف اندوز ہو سکیں گے. . . مجھے اس کام کے بارے میں ضرور بتائیے گا اگر میرے بس میں ہوا تو میں کوشش ضرور کروں گا. . .

    ReplyDelete
  26. ڈفر! میں تو imdb سے 250 سرفہرست میں سے کوئی بھی ڈاؤن لوڈ کرلیتا ہوں جو ذرا ڈھنگ کی لگتی ہے.... وہی اچھی ثابت ہوجاتی ہیں عموما. :)

    ReplyDelete
  27. سب ٹائٹلز اردو میں تیار کرنا زیادہ مشکل نہیں. آپ کے پاس جو بھی مووی ہے، اس کا انگریزی سب ٹائٹل انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرلیں، کافی ساری سائٹس ہیں اس مقصد کے لیے. پھر جو سب ٹائٹلز صحیح ہو، اس کو نوٹ پیڈ ہی میں کھول کر اس کے مکالموں کا اردو ترجمہ کرنا شروع کردیں. بس اسی قدر کام ہے.

    ReplyDelete
  28. پھر اس کو سب ٹائٹلز کے فارمیٹ میں کیسے کرنا ہوتا ہے۔ ۔ ۔؟
    وہ تو ورڈ پیڈ کی فائل ہو گی۔ ۔ اور کیا سب ٹائٹلز خود بخود ڈا ئیلاگز کے ساتھ ایڈجسٹ ہو جاتے ہیں۔ ۔ ۔؟
    .-= عین لام میم´s last blog ..گرینڈ کوئز =-.

    ReplyDelete
  29. میں نے کوشش شروع کی تو ہے سب ٹائیٹلز بنانے کی۔ ۔ ۔ فی الحال میں ٹام ہینکس کی فلم " دی ٹرمینل" کے سب ٹائیٹلز بنا رہا ہوں۔ ۔ طریقہ سمجھ میں آ گیا ہے۔ ۔ بہت شکریہ آپ کا!
    لیکن میں نے کچھ مکالموں کے سبز بنا کر چلانے کی کوشش کی ہے۔ ۔ ۔ میڈیا پلئر کلاسک پہ "ی" کی جگہ "؟" لکھا آ رہا ہے۔ ۔ ۔
    اس کی کیا وجہ ہے۔ ۔ ۔؟
    میں "srt" فائل کو ورڈ پیڈ میں کھول کر ایڈٹ کر رہا ہوں۔
    جواب اگر مجھے بذریعہ ای میل کر دیں تو مزید نوازش ہو گی۔
    ravian475[at]gmail[dot]com
    .-= عین لام میم´s last blog ..گرینڈ کوئز =-.

    ReplyDelete
  30. عین لام میم!
    میں آپ سے جلد بذریعہ ای.میل رابطہ بھی کرتا ہوں لیکن یہ "ی" کی جگہ "؟" آنے کی وجہ شاید کیز کی سیٹنگ ہوگی.

    ReplyDelete
  31. بہت شکریہ۔
    میں آپ کی میل کا انتظار کروں گا۔
    ذرا تفصیل سے بتائیے گا۔ ۔ ۔ اور یہ کیز کی سیٹنگ کا کیا مطلب ہوا۔ ۔ ۔؟ میڈیا پلیئر میں مسئلہ ہے۔ ۔ ۔؟
    .-= عین لام میم´s last blog ..گرینڈ کوئز =-.

    ReplyDelete
  32. chalo kafi din baad kuch dekhny ko mila hai
    dekh kr bataon ga kesa laga :) ;P
    .-= طارق راحیل´s last blog ..Nahid Akhtar: Euphonious voice =-.

    ReplyDelete
  33. فلم کی وڈیو کہاں سے ملے گی ؟

    ReplyDelete
  34. فرحان، میں نے تو ٹورنٹ سے ڈاؤنلوڈ کی تھی.

    ReplyDelete
  35. بھائی آپ کے کام سے متاثر ہو کرمیں نے بھی ایک گانے کی وڈیوکے اردو سب ٹائٹلز بنائے ہیں.

    ReplyDelete
  36. بہت خوب فرحان دانش. اپنے بلاگ پر ضرور رکھیے گا.

    ReplyDelete
  37. [...] اردو سب ٹائیٹلز لکھنے کا شوق مجھے عمار ابنِ ضیاٗ کے ٹیکن فلم کے ٹائیٹلز دیکھ کر پیدا ہوا۔ میرا خیال تھا کہ یہ [...]

    ReplyDelete
  38. بھائی بہت اچھی کاوش ہے
    شکریہ

    ReplyDelete
  39. بلاگ پر خوش آمدید عدنان۔ شکریہ۔

    ReplyDelete
  40. its not working bahi shaib

    ReplyDelete
    Replies
    1. توجہ دلانے کا بہت شکریہ۔ میں نے لنک اپڈیٹ کردیا ہے۔

      Delete

Post a Comment