جامعہ نامہ۔ چھٹی قسط

پانچ مارچ سے جامعہ کراچی میں مڈ ٹرم امتحانات شروع ہوچکے ہیں۔ ہمارا پہلا پرچا 9 مارچ کو مطالعہ پاکستان کا تھا۔ اچھا ہوگیا۔ اگلا پرچا 12 مارچ کو اسلامیات کا ہے۔

ہمارے شعبہ تعلیم کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر غلام رسول میمن صاحب ہیں۔ بہت ہی شریف اور سادہ انسان۔۔۔ ان کو دیکھ کر اندازہ نہیں ہوتا کہ شعبے کے چیئرمین ہیں۔ ہمارے شعبہ کے دیگر اساتذہ بھی بہت اچھے مزاج کے ہیں۔ اگر وہ گزر رہے ہوں اور آپ ان کو سلام کریں تو آپ سے آکر ہاتھ ملائیں گے، حال احوال پوچھیں گے، پڑھائی کا پوچھیں گے کہ کیسی ہورہی ہے؟جو ٹیچر ہمیں تعلیم کا مضمون پڑھاتی ہیں، وہ کئی بار کہہ چکی ہیں کہ ہم یہاں آپ کا ہر قسم کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ چاہے وہ تعلیمی مسئلہ ہو یا ذاتی، جہاں تک ممکن ہوا، حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

جامعہ کے پاس گاڑیوں کی بے حد کمی ہے۔ پوائنٹس کھچا کھچ بھرے ہوتے ہیں، اس کے باوجود کئی طلبا مجبورا پرائیوٹ پہنچتے ہیں جس میں زیادہ خرچا ہوتا ہے۔ جامعہ کا پوائنٹ صرف تین روپے لیتا ہے اور جامعہ میں اندر بین الاقوامی تعلقات کی عمارت تک چھوڑتا ہے۔

Comments

  1. آپ کے امتحانات کے لئے نیک تمنائیں! :wel:

    ReplyDelete
  2. جامعہ کراچی کی یادیں تازہ ہو گئ

    ReplyDelete

Post a Comment