ٹیگ۔ دو اور 2 ؟ چار۔

موبی نے ڈفر کو اور ڈفر نے ماوراء کو ٹیگ کیا، یوں یہ ٹیگ مجھ تک پہنچا۔ جوابات حاضر۔ :-)

چار جگہیں جہاں میں بار بار جاتا ہوں
گھر
دفتر
سموسے والے کی دکان :razz:
اوررر۔۔۔ اب یونیورسٹی :)

چار لوگ جن سے باقاعدہ ملتا ہوں، گھر والوں کے علاوہ
دفتر کے ساتھی
موبائل میں ایزی لوڈ کرنے والا
بس کنڈیکٹر :P

کھانے کی پسندیدہ چار جگہیں
الحاج اختر ریسٹورنٹ
مہران آئس کریم
ریگل لسی کارنر :grins:
اوررر۔۔۔ :hmm: ساحلِ سمندر :wink:

چار جگہیں جہاں میں ہونا چاہوں
روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم
چاند
میری پرانی رہائش گاہ
جنت۔۔۔ :wel:

چار پسندیدہ ٹی وی پروگرام
(ٹی وی تو دیکھنا ہی برائے نام کیا ہوا ہے)
خبریں
ریسلنگ
آف دی ریکارڈ (اے آر وائی پر کاشف عباسی کا پروگرام)
Hagemaru (جاپانی کارٹون ہے شاید لیکن POGOوالوں نے ہندی میں بہت خوب صورت ڈب کیا ہے)

چار فلمیں جو بار بار دیکھنا چاہوں
کل ہو نہ ہو (شاہ رخ خان)
مسٹر بین سیریز
ہیری پورٹر سیریز
ریس (سیف علی خان)


اب باری ہے آگے چار لوگوں کو ٹیگ کرنے کی۔۔۔ کس کو کروں کہ اکثریت یا تو پہلے ہوچکی ہے یا غائب ہے۔ خیر۔۔۔
شگفتہ
فرحت کیانی
ساجد اقبال
بدتمیز بھائی صاحب، جانتا ہوں یہ جناب آج کل بہت مصروف ہوئے ہیں لیکن امید ہے کہ فرصت میں ضرور جواب لکھ دیں گے۔

Comments

  1. اس ٹیگ گیم سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ اردو بلاگرز کی اکثریت 2 اور 2 چار نہین کر سکتی۔۔اتنا کمزور حساب :hmm:

    ReplyDelete
  2. احمد!
    نہیں، اس ٹیگ سے مجھے یہ پتا چلا کہ میری زندگی میں دوسرے لوگوں سے روابط کس قدر کم ہیں۔

    مکی!
    کیا ہوگیا بھئی؟ صرف ایک جگہ چار کے بجائے تین کردیے ہیں۔ وہ بھی اس لیے کہ لکھتے وقت چوتھا سمجھ نہیں آرہا تھا تو سوچا کہ آخر میں لکھتا ہوں لیکن ساتھ ساتھ دوسرے کاموں میں مصروف تھا تو ذہن میں نہیں رہا پوسٹ کرتے ہوئے۔

    عبد القدوس!
    تین تو نظر آرہے ہیں وہ بھی صرف ایک جگہ، پانچ کدھر ہیں؟ :hmm:

    ReplyDelete
  3. ڈفر!
    نہیں یار، یونیورسٹی کے لیے اتنا کریز بھی نہیں۔۔۔سستی آجاتی ہے۔ اب آج بھی ٹلا مارا ہے اور کل بھی ٹلے کا پروگرام ہے دل کو یہ تسلی دے کر کہ پڑھائی تو سوموار ہی سے شروع ہوگی۔ :razz: تم نہ آجانا یہاں ورنہ باقی جانے والے دن بھی سوچوں گا کہ رہنے دو، اس بندے کے ہوتے، کیا فائدہ جانے کا۔ :P

    زین زیڈ ایف!
    یار اتنی مشکل سے تو میں نے بلاگرز ڈھونڈ کر گنتی پوری کی ہے۔۔۔ تم اردو سیارہ دیکھو نا۔
    میری پرانی رہائش گاہ بھی کراچی ہی میں ہے، محمود آباد کے علاقے میں۔ چونکہ بچپن کا زیادہ عرصہ (قریب دس سال) وہاں گزرے ہیں، اس لیے خاص لگاؤ ہے اس جگہ سے۔
    وضاحت: صرف جگہ ہی سے لگاؤ ہے۔ :)

    ReplyDelete
  4. [...] نے ٹیگ کیا تھا، جوابات حاضر [...]

    ReplyDelete
  5. بلو!
    یعنی آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ اب کوئی یہ ٹیگ آگے نہ بڑھائے؟ ;P

    اویس ناصر کیانی!
    بلاگ پر خوش آمدید۔۔۔ میرے خیال میں یہ پہلی انٹری ہے۔ :) نہ بدتمیز میرے بھائی ہیں نہ میرا بھائی بدتمیز ہے۔ بس یہ ایک صاحب ہیں جو خود کو بدتمیز کہلواتے ہیں لیکن ہیں بڑے اچھے بھائی۔ :razz:

    ReplyDelete
  6. [...] نے اور اس کس کو اس سے بھی پہلے کس نے کب کہاں ٹیگ کیا یہ سلسلہ وار کہانی عمار نے یہاں پہلے ہی لکھ دی [...]

    ReplyDelete
  7. [...] دن پہلے عمار نے ٹیگ دو اور دو کے سلسلے میں مجھے بھی ٹیگ کیا تھا جس کا مجھ بے خبر کو [...]

    ReplyDelete

Post a Comment