اردو میں پہلا فلم سب ٹائٹل جاری

آپ نے فلموں کے ساتھ مختلف زبانوں میں ان کے سب ٹائٹل تو چلتے دیکھے ہی ہوں گے۔۔۔
subtitle
(سب۔ٹائٹل کے بارے میں پڑھیں)

ہر منظر کے مکالمے لکھے آنے سے مختلف زبانوں والے لوگ اپنی اپنی زبان میں فلم کے مکالمے پڑھ سکتے ہیں۔ تاہم اردو زبان اب تک ایسے سب ٹائٹلز سے محروم رہی تھی۔ بہرحال، دو رات پہلے اچانک ہی میرا اس حوالے سے کام کرنے کا پروگرام بن گیا اور یوں آج میں ایک انگریزی فلم کا اردو سب ٹائٹل جاری کررہا ہوں۔ اب تک کی معلومات کے مطابق یہ کسی بھی فلم کا اردو زبان میں پہلا سب ٹائٹل ہے۔


فلم: Mr. Bean's Holiday
Mr. Bean's Holiday - Cover

اردو سب ٹائٹل ڈاؤن لوڈ کریں

جیٹ آڈیو میں سب ٹائٹل چلتے ہوئے:
Urdu Subtitle in jetAudio

Urdu Subtitle in B.S Player

نوٹ کریں کہ سب ٹائٹل کی فائل acc ایکسٹینشن کی ہے۔ جیٹ آڈیو پلئیر میں سب ٹائٹل ایریل فونٹ میں جب کہ میڈیا پلئیر کلاسک اور ونڈوز میڈیا پلئیر میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ میں ظاہر ہوں گے۔ یعنی آپ حقیقتا نستعلیق خط میں سب ٹائٹل دیکھنے کا لطف اٹھاسکتے ہیں۔ بی۔ایس پلئیر میں سب ٹائٹل کی فارمیٹنگ کرنے کی سہولت موجود ہے جس کی مدد سے آپ سب ٹائٹل دیکھنے کے لیے اپنی مرضی کا کوئی بھی فونٹ منتخب کرسکتے ہیں۔

عموما سب ٹائٹل فائل srt ایکسٹینشن کی ہوتی ہے۔ تاہم اس فائل میں سب ٹائٹل کی فارمیٹنگ نہیں کی جاسکتی اور آپ کو پلئیر کے ڈیفالٹ فونٹ میں سب ٹائٹل نظر آئیں گے۔ بہرحال اس فلم کے سب ٹائٹل کی srt فائل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

میں نے پہلے "بیٹ مین دی ڈارک نائٹ" کے سب ٹائٹل پر کام شروع کیا تھا لیکن پھر چونکہ وہ فلم طویل تھی اور تجربہ پہلا تھا اس لیے میں نے نسبتا چھوٹی اور کم مکالمے والی فلم کا انتخاب کیا۔ میں عارف کریم کا بہت شکریہ ادا کروں گا کہ اس نے مجھ سے بہت تعاون کیا، رہنمائی کی اور سوفٹ وئیر وغیرہ کے حوالے سے مدد کی۔ عارف نے حوصلہ نہ دیا ہوتا تو شاید میں نے اتنی جلدی یہ کام نہیں کرنا تھا۔ :)

یہ سب ٹائٹل اردو زبان میں پہلا اس طرح سے ہے کہ اس سے پہلے جو اردو سب ٹائٹل سامنے آتے رہے، وہ ایمبڈ ہوتے ہیں یعنی ویڈیو کے ساتھ جوڑے جاتے ہیں اور ان کو الگ سے حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ سو، آپ کو وہ اردو سب ٹائٹل دیکھنے کے لیے پوری مووی کی سی۔ڈی لینی ہوگی، لیکن srt فائل سے آپ نے کسی بکھیڑے میں نہیں پڑنا۔ آپ کے پاس جو فلم ہے، آپ اس کا سب ٹائٹل بہ آسانی انٹرنیٹ سے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔ سب ٹائٹلز حاصل کرنے کی مشہور سائٹس اوپن سب ٹائٹلز اور مائی سب ٹائٹلز وغیرہ ہیں جہاں سے آپ کو بہت سی زبانوں میں سب ٹائٹل مل جائیں گے لیکن اردو میں نہیں۔ بہرحال، امید ہے کہ جلد ہی مزید کچھ موویز کے اردو سب ٹائٹل پیش کیے جاسکیں گے۔

ترجمہ پر تبصرہ یا رائے کھلے دل سے دیں۔ ہوسکتا ہے کچھ جگہ مجھ سے غلطی ہوئی ہو۔ بعد میں اپ۔ڈیٹ کردی جائے گی۔ ان شاء اللہ

Comments